سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے پر تاریخی مغل روڈ پر ہفتے کے روز بھاری بھر کم مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مغل روڈ پر پوشانہ کے نزدیک ہفتے کی صبح بھاری بھر کم مٹی کے تودے گر آئے جس کی وجہ سے روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ روڈ کو قابل آمد و رفت بنانے کیلئے مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگا دیا گیا ہے ۔
ادھر وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر‘ جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے ۔