سرینگر//
گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں شعبہ پیڈیا ٹرکس کے سربراہ‘ پروفیسر ڈاکٹر مظفر جان نے کہا ہے کہ بمنہ میںبچوں کے سپر سپشلٹی ہسپتال کو آئندہ ایک ہفتے کے اندر چالو کیا جائے گا ۔
ہفتہ کوسرینگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر میں ۲۱ویں نیورو پیڈکین کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر جان نے بمنہ میں قائم پانچ سو بستروں پر مشتمل سپر سپشلٹی ہسپتال کو ایک ہفتے کے اندر چالو کیا جائے گا۔
شعبہ پیڈیا ٹرکس کے سربراہ نے جی ایم سی سرینگر کے پیڈیاٹرک سیکشن کو اپ گریڈ کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا’’ہم اگلے دس پندرہ برسوں میں ایک پیڈیا ٹرک سپر سپیشلٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے پر غور کر رہے ہیں‘‘۔
ڈاکٹر جان نے کہا کہ جموں کشمیر کے ہر گوشے میں تربیت یافتہ پیڈیا ٹرک سپر سپیشلسٹس ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ نو زائیدہ بچوں کے اموات کی شرح سال ۲۰۱۵میں۴ء۳۲تھی جو سال۲۰۲۰میں۳ء۱۶ریکارڈ ہوئی ہے ۔
شعبہ پیڈیا ٹرکس کے سربراہ نے کہا کہ ہسپتالوں میں داخل ہونے والے بچوں میں سے۱۰سے۱۵بچوں کو اعصابی مسائل ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر جان نے کہا کہ سرینگر میں یہ کانفرنس۳۳برسوں کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہو رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی کانفرنسوں اور ورک شاپوں سے ماہرین کو اپنے اپنے تجربات شیئر کرنے کا موقع ملتا ہے ۔
شعبہ پیڈیا ٹرکس کے سربراہ نے امید ظاہر کی کہ کانفرنس کے اگلے دو دنوں کے انہیں کانفرنس میں شریک نامور ڈاکٹروں سے کافی تجربہ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بچوں میں اعصابی بیماریاں عام طور پر پائی جاتی ہیں۔
کانفرنس میں ملک کے ممتاز اداروں سے آئے ہوئے نیورو لو جسٹ کشمیر کے ڈاکٹروں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کریں گے ۔
کانفرنس کے دوران گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں شعبہ پیڈیا ٹرکس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مظفر جان نے اپنے استقبالیہ خطبے میں کہا کہ بچوں میں اعصابی بیماریاں عام طور پر پائی جاتی ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے ہم اپنے آپ کو اپ ڈیٹ رکھیں۔