جموں//
جموں میں ایک مذہبی تقریب پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے دوران ایک فنکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق بشنا جموں میں ایک فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہا تھا کہ اس دوران وہ اچانک سٹیج پر گر پڑا، چنانچہ آس پاس موجود لوگوں نے اُس کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت یوگیش گھپتا کے بطور ہوئی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ متوفی مذہبی تقریب پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے از جان ہوا۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔