نئی دہلی// ہندوستان کے سابق سلیکٹر صبا کریم کا خیال ہے کہ آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کے لیے سرجری کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنا آسان نہیں ہوگا۔
33 سالہ جڈیجا ایشیا کپ کے بیچ میں زخمی ہوگئے تھے ۔ ان کے دائیں گھٹنے میں چوٹ لگ گئی تھی اور بعد میں وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ اگرچہ وہ ابھی تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر نہیں ہیں لیکن اس بات کا اندیشہ ہے کہ وہ اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل فٹ نہ ہوسکیں۔
اسپورٹس 18 سے بات کرتے ہوئے کریم نے کہا کہ اس عمر میں انجری سے واپسی کے بعد فارم میں واپس آنا آسان نہیں ہے۔ کریم نے کہا، "یہ ان کے لیے ایک مشکل مرحلہ ہے کیونکہ جب بھی وہ واپس آتے ہیں ٹیم کے لئے ہمیشہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ان کے لیے اپنے کیریئر کے ایسے اہم موڑ پر زخمی ہونا باعث تشویش ہے۔
انہوں نے کہا، “لیکن اس کا کریڈٹ جڈیجہ کو دینا ہوگا کہ جب بھی وہ چوٹ سے واپس آتے ہیں، اگرچہ انہیں کھیلنے کے لیے زیادہ وقت نہیں ملتا، لیکن فوراً ہی وہ اپنی فارم میں آ جاتے ہیں اور یہ اتنا آسان نہیں ہے۔ لیکن وہ قدرتی طور پر اتنے باصلاحیت کھلاڑی ہیں کہ ان کے لیے واپسی کرنا اتنا آسان ہے۔ مجھے یاد ہے کہ چند سال پہلےانہیں اس طرح تربیت بھی نہیں دی گئی جس طرح سے دوسرے کرکٹرز کو دی جاتی تھی۔ لیکن چونکہ وہ قدرتی طور پر بہت باصلاحیت اور فٹ ہیں کہ ان کے لئے واپسی کرنا آسان ہوجاتا ہے۔
سابق کھلاڑی نے کہا، "لیکن مجھے لگتا ہے کہ عمر کے ساتھ، یہ ان کے لئے آسان نہیں ہوسکتا ہے. اس لیے مجھے لگتا ہے کہ انہیں واپس جانے اور ری ہیب پر کام کرنے اور پھر کوشش کرکے واپس آنے کی ضرورت ہے۔ لیکن اس سے بھی اہم بات یہ کہ اپنی انجری کے بعد میدان میں واپس آنے سے پہلے وہ کس طرح کی تیاری کرتے ہیں ۔