جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 143 رن سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-06
in کھیل
A A
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار

England

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

لیسٹر (انگلینڈ// ایمی جونز (129)، ٹمی بیومونٹ (106) کی سنچریوں اور ایما لیمب کی (55) نصف سنچری اننگز کے ساتھ ساتھ ایلس کیپسی (تین وکٹ)، لنسی اسمتھ اور لارین فائلر (دو ، دو)کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 143 رن سے شکست دے دی، اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔
بدھ کی شب لیسٹر کے گریس روڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی ایمی جونز اور ٹیمی بیومونٹ نے شاندار آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 202 رن جوڑے۔ 30ویں اوور میں کرشمہ رامہرک نے ایمی جونز کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ ایمی جونز نے 98 گیندوں پر 20 چوکوں کی مدد سے (129) رن کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد رامہرک نے 40ویں اوور میں ٹیمی بیومونٹ کو آؤٹ کر کے اپنی اور ٹیم کی دوسری وکٹ حاصل کی۔ ٹیمی بیومونٹ نے 109 گیندوں میں 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (106) رن بنائے۔ کپتان نیٹ سائبر برنٹ (12)، ایما لیمب (55)، صوفیہ ڈنکلے (31) اور ایلس کیپسی (16) رن کی بدولت انگلینڈ نے مقررہ 50 اووروں میں چھ وکٹ پر 366 رن کا بڑا اسکور بنایا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرشمہ رامہرک اور عالیہ ایلن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایفی فلیچر اور جینیلیا گلاسگو نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
367 رن کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہیں رہا اور 61 کے اسکور پر اس کی دو وکٹیں گر گئیں۔جائیڈا جیمز (چھ) اور کپتان شمائن کیمبل (19) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد انگلینڈ کے باؤلنگ اٹیک کے سامنے ویسٹ انڈیز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ ریلیانا گریمونڈ (55)، اسٹیفنی ٹیلر (20)، جینیلیا گلاسگو (44)، شبیکا گجنبی (آٹھ)، عالیہ ایلن (صفر)، جہزارا کلاکسٹن (18)، ایفی فلیچر (آٹھ) اور چیری فریزر (18) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ انگلینڈ کے گیند بازوں نے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو 45.4 اووروں میں 223 رن تک محدود کر دیا اور میچ 143 رن سے جیت لیا۔ کرشمہ رامہرک 15 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے ایلس کیپسی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ لنسی اسمتھ اور لارین فائلر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ لارین بیل، کیٹ کراس اور ایلس ڈیوڈسن-رچرڈز نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

IPL فائنل: امپائروں نے جانبداری کا کیا مظاہرہ ! ویراٹ کوہلی کو نہ تو روکا اور نہ ہی دی وارننگ… گواسکر نے اٹھائے سوال

Next Post

آئی پی ایل: ہار ہو یا جیت، سبھی ٹیمیں کرتی ہیں خوب کمائی، لیکن کیسے؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں

آئی پی ایل: ہار ہو یا جیت، سبھی ٹیمیں کرتی ہیں خوب کمائی، لیکن کیسے؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.