سرینگر/۲۳ مارچ
جنگجوؤں نے بدھ کی شام سرینگر کے رعناواری علاقے میں سیکورٹی فورسز پر گرینیڈ پھینکا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے اطلاع دی ہے کہ دستی بم سکیورٹی فورسز کی ایک ناکا پارٹی پر پھینکا گیا۔
واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
فرار ہونے والے عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بدھ کو سرینگر کے زونی مر علاقے میں جنگجوؤں کے ساتھ ایک مختصر جھڑپ میں پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ۔