سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ملہورہ گاوں میں جمعے کی صبح رخصت پر گھر آئے ہوئے پولیس اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے ملہورہ علاقے میں جمعے اعلیٰ الصبح پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
گرچہ اہل خانہ نے پولیس آفیسر کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل منظور احمد میر ساکن ملہورہ شوپیاں کے بطور ہوئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کے روز متوفی پولیس اہلکار رخصت پر گھر آیا تھا۔