بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پاکستانی ارادوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی:فوج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-27
in مقامی خبریں
A A
پاکستانی ارادوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی:فوج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

سرینگر//
بارہمولہ کی۱۹؍انفنٹری کے جی او سی‘ میجر جنرل اجے چند پوریا نے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر گذشتہ روز تین در اندازوں کی ہلاکت کو بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک شدگان کی تحویل سے چینی ساخت کے ایم۱۶رائفل بر آمد ہوناایک غیر معمولی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اس نئی پیشرفت کا جائزہ لیں گے ۔
جی او سی نے ان باتوں کا اظہار جمعے کو میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
میجر جنرل پوریا نے کہا کہ اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش کرنے کے دوران تین در اندازوں کی ہلاکت سیکورٹی فورسز کیلئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔
فوجی کمانڈر کا کہنا تھا’’ہلاک شدگان کی تحویل سے چینی ساخت کی ایم۱۶ہتھیاروں کا ملنا ایک غیر معمولی باز یابی ہے اور سیکورٹی فورسز اس نئی پیشرفت کا جائزہ لیں گے ‘‘۔
میجر جنرل پوریا نے کہا کہ اوڑی کا واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ راجوری کے اکھنور سیکٹر اور گریز کے ٹنگڈار سیکٹر میں اس نوعیت کے واقعات پیش آتے ہیں۔
۱۹؍انفنٹری کے جی او سی نے کہا کہ ایسے واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان کے جموںکشمیر میں ملی ٹنسی کے متعلق ارادوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے جو ایک تشویش ناک امر ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ انٹلی جنس رپورٹس کے مطابق۱۲۰جنگجو سر حد پر مختلف لانچنگ پیڈس پر در اندازی کرنے کی تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرحد پر سیکورٹی گرڈ کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے ۔
میجر جنرل پوریا نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور ہوشیاری کی سطح ہر گذرتے دن کے ساتھ مستحکم ہو رہی ہے جس کی وجہ سے در اندازی میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مایوسی کے عالم میں زیادہ سے زیادہ جنگجوؤں کو اس طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی کے کمل کوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر در اندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین در اندازوں کو مار گرایا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں وکشمیر میں چار دنوں میں۱۱زلزلے ، کوئی نقصان نہیں

Next Post

پولیس اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
Next Post
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد

پولیس اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.