جموں/ 20اگست
جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور میں سمولی گا¶ں میں ہفتے کی صبح ایک کچا مکان مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے دو بچے لقمہ اجل بن گئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور کے سمولی گا¶ں میں ہفتے کی صبح مٹی کے بھاری بھر کم تودے نے ایک کچے مکان کو اپنی زد میں لے لیا جس کے نتیجے میں دو بچے لقمہ اجل بن گئے ۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ پیش آتے ہی ریسکیو ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور ملبے سے دو بچوں کی لاشیں نکالی۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔