جموں/ 20اگست
سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے ) نے ہفتے کی صبح پونچھ میں چھاپے ڈالے .
ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے ہفتے کی صبح ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک چھاپوں کے دوران تلاشیوں کا سلسلہ جاری تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے کی ایک ٹیم نے ہفتہ کی صبح جامعہ ضیاءالعلوم مدرسہ پونچھ میں چھاپہ مارا۔ بعد ازاں ٹیم نے جامعہ کے منتظمین کے گھروں پر بھی چھاپے مارے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ چھاپے جاری ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
پولیس کے مطابق، دہلی کے ترکمان گیٹ کے رہائشی یاسین نے انکشاف کیا کہ حوالات کی رقم جنوبی افریقہ کے راستے بھارت پہنچائی جا رہی تھی اور سورت اور ممبئی میں جمع کی گئی۔
پولیس نے پہلے کہا تھا کہ وہ مینا بازار میں گارمنٹس کا کاروبار کرتا تھا اور یہ رقم جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کو کورئیر کے ذریعے بھیجنے کا دہلی لنک تھا۔
بتادیں کہ ایس آئی اے کو حال ہی میں جموں وکشمیر انتظامیہ نے تشکیل دیا تھا اور اس کو ملی ٹینٹ اور علیحدگی پسندی سے جڑے معاملات کی تحقیقات کرنے کا کام سونپ دیا گیا ہے ۔