سرینگر/20 اگست
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے اس دعوے کہ میر واعظ عمر فاروق نظر بند نہیں ہیں،کو غلط قرار دیتے کہا کہ ہے اگر وہ (میر واعظ) نظر بند نہیں ہیں تو انہیں اپنی مذیبی ذمہ داریوں کو انجام دینے کی اجازت دی جانی چاہئے ۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت ہر متضاد رائے کے خلاف عدم روادار ہے ۔
بتادیں کہ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے بی بی سی ہندی سروس کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ میر واعظ عمر فاروق نظر بند نہیں ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں لیفٹیننت گورنر کے اس بیان کی تر دید کرتے ہوئے کہا کہ میر واعظ پانچ اگست 2019 سے مسلسل اپنے گھر میں نظر بند ہیں۔
محبوبہ مفتی نے ہفتے کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں لیفٹیننٹ گورنر کے اس بیانب پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ‘یہ جھوٹ ہے حکومت ہند ہر متضاد رائے کے خلاف عدم روا دار ہے ’۔
پی ڈی پی صدر نے ٹویٹ میں کہا”اگر میر واعظ خانہ نظر بند نہیں ہیں تو انہیں اپنی مذہبی ذمہ داریاں انجام دینے کی اجازت دی جانی چاہئے “۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ میر واعظ کو اگلے جمعے کے موقعے پر جامع مسجد سری نگرمیں جمعہ خطبہ دینے کی اجازت دے ۔