سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے ہندواڑہ میں مزید دو ہائبرڈ جنگجووں کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا ۔
بتادیں کہ چار اگست کے روز بھی سیکورٹی فورسز نے ہندواڑہ میں تین ہابرڈ جنگجوؤں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا اور ابتک پانچ ملی ٹینٹوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ چار اگست ۲۰۲۲کو پولیس‘۲۱آر آر اور۹۲ویںبٹالین سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران ہندواڑہ سرینگر/۱۹؍اگست (ویب ڈیسک)
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ انتظامیہ جموں و کشمیر کے سب انسپکٹر کے عہدوں کا دوبارہ امتحان رواں برس کے اکتوبر میں منعقد کرنے جا رہا ہے۔
سنہا نے ان باتوں کا اظہار بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔
ایل جی نے کہا کہ کامیاب امیدواروں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ دوبارہ اس امتحان کو کوالیفائی کریں گے۔
سنہا نے کہا کہ امتحان کے نتائج میں دھاندلیوں کے بعد اس امتحان کو منسوخ کر دیا گیا اور اس کیس کو سی بی آئی کو سونپ دیا گیا۔ تحقیقات کے بعد کچھ حقائق سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے اس امتحان کو منسوخ کرنا پڑا۔
بتادیں کہ سی بی آئی نے اس کیس کے سلسلے میں گزشتہ ماہ جموں و کشمیر میں دو درجن سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے تھے۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ۸جون کو پولیس سب انسپکٹر بھرتی عمل میں بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد بھرتی کے پورے عمل کو منسوخ کر دیا اور اس معاملے کو سنٹرل بیریو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو مکمل تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
احتجاج اور تنقید کے بعد ایل جی انتظامیہ نے چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا کی سربراہی میں جانچ کمیٹی تشکیل دی تھی اور اس کمیٹی نے نتائج میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بے ضابطگیوں میں ایس ایس بی کے چند ممبران کے ملوث ہونے کا عندیہ ملا ہے اور سی بی آئی جانچ کے بعد اس کا مکمل پردہ فاش ہو سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سروس سلیکشن بورڈ نے پولیس سب انسپکٹرز کی اسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا ہے اور۷۲۰۰؍ امیدواروں کو فزیکل ٹسٹ کیلئے کامیاب قرار دیا ہے لیکن بعد میں بہت سے امیدواروں اور سماجی کارکنان نے نتائج پر سوال اٹھائے ہیں اور اس کی سی بی آئی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
امیدواروں اور کارکنان کا الزام ہے کہ ان نتائج میں دھاندلی ہوئی ہے اور امتحانات کے پرچے لیک ہوئے ہیں۔میں ۳ہابرڈ ملی ٹینٹوں کو اسلحہ وگولہ باورد سمیت گرفتار کرکے اُن کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر۲۳کے تحت کیس درج کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ دوران تفتیش گرفتار شدگان نے تخریبی کارروائیوں کو انجام دینے کی خاطر مزید دو ساتھیوں کے نام ظاہر کئے جنہیں بعد میں گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ہابرڈ جنگجووں کی شناخت اعجاز احمد بٹ عرف ہلال ولد خضر محمد بٹ ساکن ہمپورہ اور نصیر احمد میر ولد محمد رمضان میر ساکن سگی پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے ہائبرڈ ملی ٹینٹوں کی نشاندہی پر دو پستول‘چار پستول میگزین‘ ۵۸پستول گولیوں کے راونڈ اور چھ گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔