نئی دہلی//
امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے تقسیم کی ہولناکی کے یادگاری دن کے موقع پر ان لاکھوں لوگوں کوخراج تحسین پیش کیا ہے ،جنہوں نے ۱۹۴۷میں تقسیم کاخمیازہ برداشت کرنا پڑا۔
اپنے ٹویٹ میںامت شاہ نے کہا ہے’’۱۹۴۷میں ملک کی تقسیم ہندوستانی تاریخ کا وہ غیر انسانی باب جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ تقسیم کے دوران تشدد اور نفرت نے لاکھوں جانیں لیں اور لاتعداد لوگوں کو بے گھر کر دیا۔ آج تقسیم کی ہولناکی کے یادگاری دن کے موقع پر، میں ان لاکھوں لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے تقسیم کا خمیازہ برداشت کیا‘‘۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا’’تقسیم کی ہولناکی کا یادگاری دن ملک کی نوجوان نسل کو تقسیم کے دوران اذیتوں اور مصائب برداشت کرنے کی یاد دلاتا رہے اور ملک میں امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے ہم وطنوں کو ہمیشہ تحریک دیتا رہے گا۔‘‘