سرینگر//
اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جموںکشمیر پروبیشنر اور فکسیشن رولز۰۲۲۰ کو یکم ؍اگست ۲۰۲۲ سے منسوخ کرنے کو منظور ی دی گئی۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور ائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔
یہ فیصلہ جموںوکشمیر یوٹی میں تعینات ہونے والے تمام سرکاری ملازمین کو اَپنے پہلے مقررکردہ ہم منصبوں کے ساتھ مساوی سطح پر لائے گا جو کیڈر میں یکساں اور مقابلہ عہدوں پر فائز ہوسکتے ہیں۔
مزید برآں ، نئے تعینات ہونے والے ملازمین اور ان سروس اُمید واروں کی بڑی تعداد میں شکایات جو اعلیٰ اَسامیوں کیلئے درخواست دیتے ہیں لیکن انہیں تنخواہ کا تحفظ نہیں دیا جاتا ، کو بھی دور کیا جائے گا۔
اِس سے قبل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اسٹیبلشمنٹ کم سلیکشن کمیٹی ( اِی سی ایس سی ) نے اِن قوانین کو امتیازی نوعیت کا پایا تھا جس کے نفاذ میں کئی رُکاوٹوں کا سامنا ہے اور ان کو ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔