اتوار, اکتوبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

یوم آزادی کے پیش نظر سرحدوں پر چوکسی بڑھائی گئی،جموں پٹھان کوٹ شاہراہ سیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-15
in مقامی خبریں
A A
وزیر اعظم کاجموں دورہ :کثیر سطحی سکیورٹی بندوست
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی ٹی آئی اداروں کی جدید  کاری کیلئے۴۷۵ کروڑ روپے  منظوری پر عمر کا مرکزکا شکریہ

لداخ میں موٹر سائیکل حادثے میں زخمی بہار کی۱۹ سالہ لڑکی۵۵ روز بعد سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ گئی

جموں//
یوم آزاد ی کے پیش نظر جموں صوبے میں لائن آف کنٹرول پر چوکسی بڑھائی گئی ہے تاکہ جنگجووں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔
معلوم ہوا ہے کہ جموں پٹھان کورٹ شاہراہ کو پوری طرح سے سیل کیا گیا اور یوٹی میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جموں صوبے میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ حد متارکہ پر رات کا گشت بھی تیز کیا گیا ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو وقت رہتے ناکام بنایا جاسکے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فو ج کو ہدایت دی گئی ہے کہ سرحدوں پر چوبیس گھنٹے پیٹرولنگ کے ساتھ ساتھ رات کے دوران دکھائی دینے والے آلات کے ذریعے بھی مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر نظر گزر رکھی جائے ۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ یوم آزادی کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حد متارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پر فوج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کو خاک میں ملایا جاسکے ۔
ان کے مطابق سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں اورجو کوئی بھی غیر قانونی طریقے سے بھارت کے حدود میں گھس آنے کی کوشش کرئے گا اس سے سخت قیمت چکانی پڑے گی۔
دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر چہ سرحدیں اس وقت خاموش ہے لیکن یوم آزادی کے پیش نظر حد متارکہ پر فوج کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے ۔
دریں اثنا جموں وکشمیر کے حدود میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی پٹھان کورٹ شاہراہ پر باریک بینی سے تلاشی کے بعد ہی آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جموں پٹھان کوٹ شاہراہ کو پوری طرح سے سیل کیا اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۱۹۴۷میں ملک کی تقسیم ہندوستانی تاریخ کا غیر انسانی باب:امت شاہ

Next Post

یوم آزادی کی تقریبات کے پیش نظر پہلی بارسری نگر ‘میں فیس ریکاگنیشن’ سسٹم نصب کیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

آئی ٹی آئی اداروں کی جدید  کاری کیلئے۴۷۵ کروڑ روپے  منظوری پر عمر کا مرکزکا شکریہ

2026-10-18
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد
اہم ترین

لداخ میں موٹر سائیکل حادثے میں زخمی بہار کی۱۹ سالہ لڑکی۵۵ روز بعد سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ گئی

2026-10-18
کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
Next Post
’لوگ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں‘سری نگر پولیس کی عوام سے اپیل

یوم آزادی کی تقریبات کے پیش نظر پہلی بارسری نگر ‘میں فیس ریکاگنیشن’ سسٹم نصب کیا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.