بڈگام /۲۱مارچ(ندائے مشرق خبر)
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کوٹہ پورہ علاقے میں پیر کی شام کو نامعلوم بندوق برداروں نے ایک شہری کو ہلاک کیا ۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ حملہ آوروں نے غلام محی الدین راتھر پر اس کے گھر کے نزدیک گولیاں چلائیں جس سے وہ زخمی ہو گیا ۔
ایس پی بڈگام کے مطابق راتھر ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا ۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔