جموں/۶اگست
جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے مسورہ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک منی بس کھائی میں جا گرنے سے کم سے کم 18 افراد زخمی ہوگئے جن میں اکثریت طالب علموں کی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بمرین سے اودھم پور جارہی ایک منی بس ہفتے کی صبح مسورہ کے نزدیک کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم سے کم 18 افراد زخمی ہوگئے جن میں 11 طالب علم شامل ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر ضلع ہسپتال اودھم پور منتقل کیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اشوک کمار نامی زخمی کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کیا گیا ہے ۔