جموں/۶اگست
جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کے روز یاتریوں کا کوئی بھی قافلہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع شری امر ناتھ جی پوتر گھپا کی طرف روانہ نہیں ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کے روز یاتریوں کا کوئی بھی قافلہ پوتر گھپا کی طرف روانہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتے سے یاتریوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی واقع ہو رہی ہے ۔
30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک زائد از تین لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے ۔
43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکھشا بندھن کے موقعے پر اختتام پذیر ہونے والی ہے ۔
تاہم جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 2 اگست کو یاتریوں سے اپیل کی تھی کی وہ خراب موسمی حالات کے پیش نظر پانچ اگست تک ہی پوتر گھپا کی یاترا کریں۔
دریں اثنا ذرائع کے مطابق بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح 360 یاتری جن میں 145 خواتین، 19 بچے شامل تھے ، 12 گاڑیوں میں ضلع پونچھ میں واقع بدھا امرناتھ شرائن کے لئے روانہ ہوگئے ۔