اتوار, ستمبر 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایل پی جی سبسڈی:یکم اکتوبر سے رعایتی ری فل کے لیے آدھار بایومیٹرک تصدیق لازمی

27.43 کروڑ فعال صارفین، جو کل صارفین کا 89.9 فیصد  ہےنے پہلے ہی بایومیٹرک تصدیق مکمل کرلی: وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-20
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, کاروبار
A A
ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی؍۱۹ستمبر

                وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس نے ہفتہ کو کہا کہ یکم اکتوبر۲۰۲۶ سے گھریلو ایل پی جی صارفین کے لیے مقررہ خوردہ فروخت قیمت پر قابل اطلاق سبسڈی کے ساتھ ری فل بک کرانے کے لیے آدھار بایومیٹرک تصدیق (بی اے اے) لازمی ہوگی۔

                وزارت کے مطابق۲۷ء۴۳ کروڑ فعال صارفین، یعنی کل صارفین کے۸۹ء۹ فیصد نے پہلے ہی یہ عمل مکمل کرلیا ہے۔

متعلقہ

’فن انسان کے اندرونی شعور کی بیداری کا دروازہ کھولتا ہے‘

قائد حزبِ اختلاف کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ

                وزارت نے کہا کہ جن صارفین نے تصدیق مکمل کرلی ہے، انہیں مزید کسی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ پہلے کی طرح ری فل حاصل کرتے رہیں گے۔

                جن صارفین نے ابھی تک بایومیٹرک آدھار تصدیق مکمل نہیں کی ہے، ان کے لیے رعایتی ری فل کی بکنگ مقررہ خوردہ فروخت قیمت پر تصدیق مکمل کرنے کے بعد ہی فعال کی جائے گی۔ یہ عمل ری فل کی ترسیل کے دوران، ایل پی جی تقسیم کار کے شوروم میں یا تینوں سرکاری شعبے کی تیل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کی موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے مکمل کیا جاسکتا ہے۔

                انڈین آئل کے صارفین IndianOil ONE ایپ، بھارت گیس کے صارفین HelloBPCL اور ایچ پی گیس کے صارفین HP PAY کے ذریعے گھر بیٹھے تصدیق مکمل کرسکتے ہیں۔

                وزارت نے کہا کہ جو صارفین بایومیٹرک آدھار تصدیق مکمل کرنے کے خواہش مند نہیں ہیں یا ایسا کرنے سے قاصر ہیں، وہ ایل پی جی حاصل کرنا جاری رکھ سکتے ہیں، تاہم انہیں اپنی متعلقہ او ایم سی کے ڈیجیٹل ذرائع، بشمول صارف پورٹلز، موبائل ایپس، واٹس ایپ چیٹ بوٹس اور آئی وی آر ایس کے ذریعے اپنی ترجیح درج کرانی ہوگی۔ ایسے صارفین کو مقامی دستیابی سے مشروط، 5 کلو یا 10 کلو کے سلنڈروں میں، سبسڈی کے بغیر قابل اطلاق مارکیٹ قیمت پر ایل پی جی فراہم کی جائے گی۔

                حکومت نے کہا کہ تصدیق کا عمل اس بات کو یقینی بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے کہ رعایتی ایل پی جی حقیقی اور اہل گھرانوں تک پہنچے، جبکہ گھریلو سلنڈروں کو تجارتی اور صنعتی استعمال کے لیے منتقل کیے جانے کی روک تھام اور نقل یا غیر اہل کنکشن ختم کیے جاسکیں۔

                ہفتہ تک 27.43 کروڑ فعال گھریلو ایل پی جی صارفین بایومیٹرک آدھار تصدیق مکمل کرچکے تھے، جو کل صارفین کا 89.9 فیصد ہے۔

                حکومت نے ابتدائی طور پر تصدیق مکمل کرنے کے لیے 30 جون کی آخری تاریخ مقرر کی تھی، جس کے بعد اس میں کئی مرتبہ توسیع کی گئی اور بالآخر آخری تاریخ 14 ستمبر مقرر کی گئی۔

                وزارت نے کہا کہ ستمبر میں 14.2 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر پر ضمنی سبسڈی تقریباً 210 روپے تھی، جبکہ جون میں یہ 721 روپے تھی۔ گھریلو ایل پی جی کو قابل استطانعت رکھنے کے لیے حکومت مالی سال 2025-26 اور مالی سال 2026-27 کے دوران او ایم سیز کو 30,000 کروڑ روپے کا معاوضہ فراہم کر رہی ہے۔

                وزارت کے مطابق 31 اگست 2026 تک سرکاری شعبے کی او ایم سیز کی گھریلو ایل پی جی پر جمع شدہ ناقابل تلافی مالی خسارے کی رقم 62,000 کروڑ روپے سے تجاوز کرچکی تھی، جس کے باعث اسکیم کو برقرار رکھنے کے لیے ہدفی سبسڈی کی فراہمی اہم ہوگئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔(ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

قرہ کی قیادت میں جموں میں کانگریس  کا بی جے پی کے  خلاف احتجاج

Next Post

ڈوڈہ میں بولیرو گاڑی الٹنے سے ڈرائیور ہلاک، پانچ زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں میں ’ٹی بی مکت بھارت ابھیان۱۰۰روزہ مہم‘ کا آغاز،
اہم ترین

’فن انسان کے اندرونی شعور کی بیداری کا دروازہ کھولتا ہے‘

2026-09-20
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

قائد حزبِ اختلاف کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ

2026-09-20
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

وزیراعلیٰ کی ’وکست بھارت‘ مالیاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں شرکت

2026-09-20
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

ڈوڈہ میں بولیرو گاڑی الٹنے سے ڈرائیور ہلاک، پانچ زخمی

2026-09-20
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
اہم ترین

قرہ کی قیادت میں جموں میں کانگریس  کا بی جے پی کے  خلاف احتجاج

2026-09-20
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

این سی کی لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس آج سری نگر میں

2026-09-20
محبوبہ کی بیٹی التجا کو دو سال معیاد والا پاسیورٹ جاری
اہم ترین

التجا مفتی کی قیادت میں  ریزرویشن پالیسی کے  خلاف پی ڈی پی کا احتجاج

2026-09-20
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

 زیورات کی دکان پر پولیس کا چھاپہ  پانچ کارتوس اور پاکستانی کرنسی برآمد

2026-09-20
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

ڈوڈہ میں بولیرو گاڑی الٹنے سے ڈرائیور ہلاک، پانچ زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.