منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-11
in قومی خبریں
A A
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان کے ایٹمی ذخیرے میں کل 190 وار ہیڈ ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ ان میں سے 160 ایٹمی وار ہیڈ تعینات کیے جانے کی حالت میں ہیں اور بقیہ 30 کے لیے میزائلیں تیار کی جا رہی ہیں۔
امریکہ کے ایک غیر منافع بخش پالیسی تھنک ٹینک ‘فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس’ (ایف اے ایس) کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں یہ اندازے اوپن سورس، سرکاری ڈیٹا اور کمرشل سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے لگائے گئے ہیں۔ ایف اے ایس کے نیوکلیئر انفارمیشن پروجیکٹ کے ڈائریکٹر ہینس کرسٹینسن کی ‘انڈیاز نیوکلیئر ویپنز 2026 عنوان والی رپورٹ کے مطابق، "ایٹمی ہتھیار لے جانے میں اہل فورس اسٹرکچر اور حکمت عملی کے بارے میں دستیاب عوامی معلومات کی بنیاد پر، ہمارا اندازہ ہے کہ ہندوستان نے تقریباً 190 ایٹمی وار ہیڈ تیار کیے ہوں گے۔”
اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستان اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے کو جدید بنانے اور اپنے نئے ‘نیوکلیئر ٹرائڈ’ (زمین، ہوا اور سمندر سے ایٹمی حملہ کرنے کی صلاحیت) کو فعال کرنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ اندازہ ہے کہ ہندوستان ابھی نو مختلف ایٹمی صلاحیت کے حامل سسٹمز کا استعمال کر رہا ہے: دو طرح کے طیارے، زمین سے مار کرنے والی چھ بیلسٹک میزائلیں اور سمندر سے مار کرنے والی ایک بیلسٹک میزائل۔ کم از کم دو اور سسٹمز ابھی بن رہے ہیں اور جلد ہی مکمل ہونے والے ہیں؛ انہیں ایک یا کچھ سال کے اندر فوج میں شامل کر لیا جائے گا۔
مصنف کا اندازہ ہے کہ آپریشنل فورس 160 سے زیادہ ایٹمی وار ہیڈ تعینات کر سکتی ہے، اور جو میزائلیں ابھی بن رہی ہیں، ان کے لیے مزید وار ہیڈ بنائے گئے ہیں، جس سے کل وار ہیڈز کی تعداد 190 تک پہنچ سکتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حکومتِ ہند اس طرح کا کوئی ڈیٹا شائع نہیں کرتی ہے اور اس کی واضح پالیسی ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار کا استعمال پہلے نہیں کرے گی۔ ہندوستان کے دو پڑوسی ممالک پاکستان اور چین کا شمار بھی ایٹمی صلاحیت کے حامل ممالک میں ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان ان چند ممالک میں شامل ہے جو انتہائی افزودہ یورینیم اور ہتھیاروں کے گریڈ کا پلوٹونیم دونوں تیار کرتے ہیں۔ ہتھیاروں کے گریڈ کے پلوٹونیم کا اہم ذریعہ ممبئی میں واقع بھابھا ایٹمی تحقیقاتی مرکز میں ‘دھرو’ ری ایکٹر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، کلپکم میں واقع پروٹو ٹائپ فاسٹ بریڈر ری ایکٹر کے فعال ہونے سے ہندوستان کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کے لیے پلوٹونیم کی دستیابی میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے، "ہمارا اندازہ ہے کہ ہندوستان نے 140 سے 225 ایٹمی ہتھیاروں (وار ہیڈز) کے لیے کافی ملٹری پلوٹونیم تیار کیا ہوگا اور 190 تک ہتھیار تیار کر لیے ہوں گے۔ کئی اور ہتھیاروں کے سسٹمز تیار کیے جا رہے ہیں، اس لیے ملک کے ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔”
دوسری رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس 170 اور چین کے پاس 620 ایٹمی وار ہیڈ ہونے کا اندازہ ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

Next Post

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
قومی خبریں

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت
قومی خبریں

مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا
قومی خبریں

برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں
قومی خبریں

دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے وار روم کے سربراہ مقرر کیے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
قومی خبریں

گوئل نے برلن میں جرمن صنعت کے سرکردہ افراد اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.