جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-11
in قومی خبریں
A A
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) مرکز حکومت نے شمال مشرقی خطہ، جموں و کشمیر، لداخ اور انڈمان و نکوبار جزائر کا سفر کرنے والے مرکزی سرکاری ملازمین کے لیے لیو ٹریول کنسیشن (ایل ٹی سی) کے تحت خصوصی ہوائی سفر کی سہولت کو 25 ستمبر 2028 تک بڑھا دیا ہےپرسنل اینڈ ٹریننگ ڈپارٹمنٹ (ڈی او پی ٹی) کی جانب سے جاری کردہ خط کے مطابق، سینٹرل سول سروسز (لیو ٹریول کنسیشن) رولز، 1988 کے تحت یہ خصوصی التزام 26 ستمبر 2026 سے 25 ستمبر 2028 تک موثر رہے گا۔ اہل ملازمین چار سال کی مدت والے ایک بلاک میں اپنے ایک ہوم ٹاؤن ایل ٹی سی کو تبدیل کرکے ان چار میں سے کسی بھی ایک خطے کا سفر کر سکتے ہیں۔
محکمے نے کہا کہ جن ملازمین کا ہوم ٹاؤن اور ہیڈ کوارٹر ایک ہی جگہ پر ہے، وہ اس سہولت کے تحت ایل ٹی سی تبدیل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ جبکہ جن ملازمین کا ہوم ٹاؤن ان چار علاقوں میں سے کسی ایک میں ہے، وہ اپنے ہوم ٹاؤن ایل ٹی سی کو باقی تین علاقوں میں سے کسی ایک کا سفر کرنے کے لیے تبدیل کر سکتے ہیں۔
توسیع شدہ اسکیم میں نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے بھی اضافی سہولت دی گئی ہے۔ وہ چار سال کے ایک بلاک میں ملنے والے تین ہوم ٹاؤن ایل ٹی سی میں سے ایک کو شمال مشرقی خطہ، انڈمان و نکوبار جزائر، جموں و کشمیر یا لداخ کے سفر کے لیے تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسی مدت میں جموں و کشمیر یا لداخ کے سفر کے لیے ایک اضافی تبدیلی کی بھی اجازت ہوگی۔
ہوائی سفر کے اہل ملازمین مقررہ شرائط کے تحت اپنے ہیڈ کوارٹر سے اس کلاس میں ہوائی سفر کر سکتے ہیں جس کے وہ حقدار ہیں۔
عام طور پر ہوائی سفر کے اہل نہ ہونے والے ملازمین کچھ مقررہ راستوں پر اکانومی کلاس میں جہاز سے سفر کر سکتے ہیں۔ ان میں کولکاتا یا گوہاٹی سے شمال مشرقی خطہ، کولکاتا، چنئی یا وشاکھاپٹنم سے پورٹ بلیئر نیز دہلی یا امرتسر سے جموں و کشمیر یا لداخ کا سفر شامل ہے۔ ہیڈ کوارٹر سے ان مقررہ انٹری پوائنٹس تک سفر کے لیے ملازمین کو اپنے عام سفری حق کے مطابق سفر کرنا ہوگا۔
ڈی او پی ٹی نے ہوائی سفر کے اہل نہ ہونے والے ملازمین کو مقررہ شرائط کے تحت براہ راست اپنے ہیڈ کوارٹر سے شمال مشرقی خطہ، انڈمان و نکوبار جزائر، جموں و کشمیر یا لداخ کے لیے اکانومی کلاس میں ہوائی سفر کرنے کی سہولت بھی برقرار رکھی ہے۔
یہ ہوائی سفر کی سہولت ان معاملات میں بھی لاگو ہوگی جہاں ملازمین اسے ہندوستان میں کہیں بھی سفر کرنے والی ایل ٹی سی کے تحت یا اجازت ملنے پر ہوم ٹاؤن ایل ٹی سی کی جگہ لیتے ہیں۔ حکومت نے مسلسل مختلف ادوار میں اس خصوصی شق کو جاری رکھا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے اس سہولت کے غلط استعمال سے متعلق بھی خبردار کیا ہے۔ وزارتوں اور محکموں سے ایئر لائنز کے ساتھ ہوائی ٹکٹوں کی تصدیق کر کے یہ یقینی بنانے کو کہا گیا ہے کہ ملازمین کی طرف سے دعویٰ کی گئی رقم اصل ہوائی کرائے کے مطابق ہے۔
ڈی او پی ٹی نے کہا، "ایل ٹی سی کے کسی بھی غلط استعمال کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔” محکمے نے واضح کیا کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

Next Post

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
قومی خبریں

ہندوستان، عالمی تجارت میں خواتین کی قیادت والے کاروبار کے لیے مواقع بڑھانے کے لیے برکس اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا: گوئل

2026-09-11
Next Post
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.