ہفتہ, اگست 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

آخون نے اپنی پارٹی کو اپنایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-01
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

کمال ہے۔ اللہ میاں کی قسم، کمال ہے۔ یہ کمال ہے کہ آپ سیاست کو کتنا بھی برا کہیں، اس سے کتنی بھی نفرت کریں، لیکن اس میں ایسا کچھ تو ہے جو کسی اور شعبے میں نہیں ہے……. بالکل بھی نہیں ہے۔آپ اپنی ساری عمر سرکار کی خدمت میں گزار دیتے ہیں۔ آپ کے دن رات اور رات دن، دن کا سکون اور راتوں کا آرام، سب اسی خدمت کے نذر ہو جاتا ہے……. لیکن……. لیکن جونہی آپ ۶۰ سال کے ہوتے ہیں، آپ کو چلتا کیا جاتا ہے……. یقیناً عزت سے کیا جاتا ہے، لیکن چلتا تو کیا ہی جاتا ہے……. یہ سوچ کر کہ اب آپ ۶۰ سال کے ہو گئے ہیں، اس لیے اب آپ ہمارے کسی کام کے نہیں رہے……. اس لیے آپ کو ریٹائر کر دیا جاتا ہے۔سبکدوشی کی عمر صرف سرکاری محکموں میں ہی نہیں بلکہ کارپوریٹ دنیا میں بھی مقرر ہے۔ ایک مخصوص عمر پر وہاں بھی آپ کو دروازہ دکھا دیا جاتا ہے……. اور آپ گھر بیٹھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں……. آپ کو لگتا ہے کہ ۶۰ سال کی عمر میں اب آپ سے کچھ نہیں ہو پائے گا۔لیکن……. لیکن صاحب! سیاست میں ایسا نہیں ہے……. اور بالکل بھی نہیں ہے۔ نہ سیاست جوائن کرنے کی کوئی عمر مقرر ہے اور نہ ہی اسے چھوڑنے کی۔اپنے آخون صاحب……. محمد سعید آخون صاحب……. ۷۶ سال کے ہیں……. یعنی اگر یہ جناب سرکاری ملازم ہوتے تو آج سے ۱۶ سال پہلے ریٹائر ہو چکے ہوتے……. لیکن دیکھیے، ۷۶ سال کی عمر میں یہ جناب اپنی سیاسی زندگی کا ایک نیا باب شروع کر رہے ہیں۔ الطاف بخاری کی اپنی پارٹی میں شامل ہو کر انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا ایک نیا سفر شروع کیا ہے۔ہمیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے……. اور بالکل بھی نہیں ہے……. کہ آخون صاحب اپنی پارٹی میں شامل ہو کر اب کون سا تیر ماریں گے۔ ہمیں اس میں یقیناً کوئی دلچسپی نہیں ہے……. ہمیں اس سے بھی کوئی غرض نہیں کہ یہ جناب نیشنل کانفرنس کے ساتھ ایک عمر گزارنے کے بعد اس جماعت کو الوداع کیوں کہہ گئے۔ یہ سب باتیں……. ان سب باتوں میں ہماری کوئی دلچسپی نہیں ہے۔دلچسپی اگر ہے تو صرف اس ایک بات میں ہے کہ ۷۶ سال کی عمر میں کسی نئے شعبے میں نئی شروعات کرنے کا آپشن شاید صرف سیاست میں ہی موجود ہے……. کسی اور پیشے میں شاید نہیں……. بالکل بھی نہیں۔اس لیے سیاست زندہ باد!ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ

 راہل بابا، زیادہ مت اُڑئیے!

ہم غریب جنتا

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پیلٹ:انصاف کا ایک ہی معیار ہونا چاہیے

Next Post

گھی کے چاربرانڈ اور غلط لیبل والے منجمد گوشت کا استعمال غیر محفوظ قرار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

 راہل بابا، زیادہ مت اُڑئیے!

2026-07-31
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ہم غریب جنتا

2026-07-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لیکن بہانہ نہیں’ بنتا ہے‘!

2026-07-29
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

’یہ تو بنتا ہے‘

2026-07-28
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اور راہل کا کھیل پھر بگڑ گیا!

2026-07-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پردھان سیوک اور پردھان

2026-07-25
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

2026-07-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

2026-07-23
Next Post
گھی کے چاربرانڈ اور غلط لیبل والے منجمد گوشت کا استعمال غیر محفوظ قرار

گھی کے چاربرانڈ اور غلط لیبل والے منجمد گوشت کا استعمال غیر محفوظ قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.