ہفتہ, جون 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کا مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس کا دورہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-09
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
لیفٹیننٹ گورنر کا مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس کا دورہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

 جاری ترقیاتی اور تحفظاتی منصوبوں اور ملحقہ مندر جئ بحالی کے کام کا جائزہ

ڈی آئی پی آر

متعلقہ

امرناتھ یاترا:نا قابل تسخیر سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

امرناتھ یاتراـاور محرم ‘آئی جی پی کشمیر کا سکیورٹی جائزہ اجلاس

جموں؍۸ جون        

                لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس کا دورہ کیا اور اس تاریخی ورثہ کمپلیکس کے تحفظ، بحالی اور ترقی سے متعلق جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

                لیفٹیننٹ گورنر نے مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس سے متصل تاریخی گدادھر جی مندر کی متاثرہ دیوار اور سلیب کی بحالی کے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ بحالی کے عمل میں تیزی لائی جائے اور کام کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

                جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر نے لیفٹیننٹ گورنر کو مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس میں ریمپ پر مبنی کثیر سطحی پارکنگ سہولت کی تعمیراتی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔

                بعد ازاں لیفٹیننٹ گورنر نے حال ہی میں قائم کی گئی لائبریری و کیفیٹیریا کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر مبارک منڈی جموں ہیریٹیج سوسائٹی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس کی بحالی، مرمت اور تزئین و آرائش سے متعلق باقی ماندہ کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

                سنہا نے بتایا کہ جاری منصوبوں میں دربار ہال کا تحفظ، راجہ رام سنگھ محل کی بحالی، راجہ امر سنگھ محل کے تحفظ اور ڈوگرہ آرٹ میوزیم کی مرمت و بحالی سمیت کئی اہم منصوبے شامل ہیں، جن کی تکمیل آئندہ چند ماہ کے دوران متوقع ہے۔

                لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ تمام منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس کو ایک عالمی معیار کے ثقافتی اور تاریخی مرکز کے طور پر مزید فروغ دیا جا سکے۔

                اس موقع پر رکن اسمبلی جموں مشرق یودھویر سیتی، چیف سیکرٹری اتل ڈولو، پرنسپل سیکرٹری ثقافت برج موہن شرما، ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار، آئی جی پی جموں بھیم سین ٹوٹی، کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر دیوانش یادو، ڈپٹی کمشنر جموں راکیش منہاس، ایس ایس پی جموں جوگیندر سنگھ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر مبارک منڈی جموں ہیریٹیج سوسائٹی  دیپیکا شرما اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’یاتریوں کو امرناتھ یاترا کے دوران گزشتہ برس سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی‘

Next Post

’جموں کشمیر میںمعیاری تعلیم تک رسائی کیلئے مرکز پرعزم‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امرناتھ یاترا:نا قابل تسخیر سکیورٹی انتظامات کی ہدایت
اہم ترین

امرناتھ یاترا:نا قابل تسخیر سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

2026-06-13
امرناتھ یاتراـاور محرم ‘آئی جی پی کشمیر کا سکیورٹی جائزہ اجلاس
اہم ترین

امرناتھ یاتراـاور محرم ‘آئی جی پی کشمیر کا سکیورٹی جائزہ اجلاس

2026-06-13
سرینگر ہوائی اڈے کی مجوزہ بندش پر وزیر اعلیٰ کی مرکزی وزیر ہوا بازی سے ملاقات
اہم ترین

سرینگر ہوائی اڈے کی مجوزہ بندش پر وزیر اعلیٰ کی مرکزی وزیر ہوا بازی سے ملاقات

2026-06-13
محکمہ اسکولی تعلیم میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کے احکامات
اہم ترین

محکمہ اسکولی تعلیم میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کے احکامات

2026-06-13
میٹا کی سروسز میں عالمی خلل، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ متاثر
اہم ترین

میٹا کی سروسز میں عالمی خلل، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ متاثر

2026-06-13
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

پونچھ میں لاپتہ چار افراد کی گاڑی  نالے سے برآمد، دو لاشیں نکال لی گئیں

2026-06-13
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

’مودی حکومت کے دور میں جموں و کشمیر میں بڑی تبدیلی آئی‘

2026-06-13
سول انتظامیہ میں پھیر بدل ‘۹ جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات
اہم ترین

محدود انتظامی ردوبدل‘ ۶ جے کے اے ایس افسران  کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں

2026-06-13
Next Post
’جموں کشمیر میںمعیاری تعلیم تک رسائی کیلئے مرکز پرعزم‘

’جموں کشمیر میںمعیاری تعلیم تک رسائی کیلئے مرکز پرعزم‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.