بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اروند کیجریوال 6 مارچ کو استحقاق کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-04
in قومی خبریں
A A
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ

Arvind

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 3 مارچ (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی اسمبلی میں مبینہ ’پھانسی گھر‘ کے معاملے میں وہ 6 مارچ کو استحقاق کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔
مسٹر کیجریوال نے منگل کے روز اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے چیئرمین کو ایک خط لکھ کر 6 مارچ کو پیش ہونے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔ خط میں انہوں نے کہا کہ 18 فروری کو جاری کردہ سمن کی بنیاد پر وہ 6 مارچ کو دوپہر تین بجے کمیٹی کے سامنے ذاتی طور پر حاضر ہوں گے۔ انہوں نے شفافیت اور عوامی جوابدہی کے پیشِ نظر کمیٹی کی کارروائی کو براہِ راست نشر کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خط کی کاپی شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’’دہلی آلودگی سے جوجھ رہی ہے، سڑکیں ٹوٹی پڑی ہیں، ہر طرف کوڑے کے ڈھیر ہیں، ہسپتالوں میں دوائیں نہیں ہیں، دہلی اسمبلی نے ’پھانسی گھر‘ سے متعلق سوال پوچھنے کے لیے مجھے بلایا ہے۔‘‘
عآپ لیڈر نے مزید کہا کہ انہوں نے استحقاق کمیٹی کو مطلع کر دیا ہے کہ سمن کے مطابق وہ 6 مارچ کو حاضر رہیں گے اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے میری درخواست ہے کہ کارروائی کی براہِ راست نشریات کی جائیں۔
دہلی اسمبلی کے احاطے میں واقع مبینہ ’پھانسی گھر‘ کی صداقت کو لے کر یہ معاملہ چل رہا ہے۔ استحقاق کمیٹی نے اروند کیجریوال، منیش سسودیا، سابق اسپیکر رام نیواس گوئل اور سابق ڈپٹی اسپیکر راکھی بڑلان کو طلب کیا ہے۔ کمیٹی کو اس بات کی تحقیقات کرنی ہے کہ اس ’پھانسی گھر‘ کے افتتاح سے جڑے حقائق اور طریقہ کار کیا تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایک لاکھ سے زائد اسکولوں کو آدھار میں لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ کے لیے یو آئی ڈی اے آئی کی خصوصی مہم

Next Post

آبنائے ہرمز سے جو جہاز گزرے گا وہ تباہ ہوگا:ایران

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ

آبنائے ہرمز سے جو جہاز گزرے گا وہ تباہ ہوگا:ایران

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.