ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

آبنائے ہرمز سے جو جہاز گزرے گا وہ تباہ ہوگا:ایران

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-04
in عالمی خبریں
A A
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ سے سری نگر میں ملاقات

نیتن یاہو کی ایران کو دھمکی، اسرائیل پر حملے کی صورت میں ’’سنگین نتائج‘‘ کا انتباہ

تہران، 3 مارچ (یو این آئی)
ایران کے پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ایک سینئر مشیر نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا گیا ہے اور وہاں سے گزرنے کی کوشش کرنے والے ہر جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی کمانڈر انچیف کے مشیر ابراہیم جباری نے کہا ہے کہ اگر کوئی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرے گا تو ایرانی بحریہ اور پاسدارانِ انقلاب اسے تباہ کر دیں گے۔
ایران نے یہ سخت مؤقف اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے حالیہ فضائی حملوں کے بعد اختیار کیا ہے جن میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ حکام کی شہادت واقع ہوئی ہے۔
ایسی صورتِ حال میں تہران نے خبردار کیا ہے کہ خطے سے تیل کی ترسیل روک دی جائے گی اور آئل پائپ لائنز کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم جباری کا مزید کہنا ہے کہ ایران خطے سے ایک قطرہ تیل بھی باہر نہیں جانے دے گا، ایران کی اس دھمکی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 200 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کا دنیا کی اہم ترین سمندری گزر گاہوں میں شمار ہوتا ہے جہاں سے عالمی تیل کی تقریباً 20 فیصد ترسیل کی جاتی ہے، ممکنہ بندش کے باعث عالمی توانائی منڈی میں شدید بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔
ادھر یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں تقریباً 50 فیصد جبکہ ایشیاء میں 40 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے کیونکہ قطر کی توانائی کمپنی نے ایل این جی تنصیبات پر حملوں کے بعد پیداوار روک دی ہے۔
سعودی عرب کی رأس تنورا آئل ریفائنری پر بھی ڈرون حملے کی کوشش کی گئی جسے سعودی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا تھا، اس ریفائنری کی یومیہ پیداواری صلاحیت 5 لاکھ بیرل سے زائد ہے۔
اس دوران  سیکریٹری جنرل ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ ایران نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے، قیمت کچھ بھی ہو علی لاریجانی نے کہا کہ دشمن کو اندازے لگانے کی غلطی پر پچھتانا ہوگا سیکریٹری جنرل ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا مزید کہنا تھا کہ 300 سال کی طرح اس بار بھی جنگ میں پہل ہم نے نہیں کی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اروند کیجریوال 6 مارچ کو استحقاق کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے

Next Post

مسلسل ساتواں خشک موسمِ سرما 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی  وزیراعلیٰ سے سری نگر میں ملاقات
اہم ترین

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ سے سری نگر میں ملاقات

2026-09-04
اسرائیل غزہ میں ٹارگٹ کلنگ جاری رکھے گا:نیتن یاہو
عالمی خبریں

نیتن یاہو کی ایران کو دھمکی، اسرائیل پر حملے کی صورت میں ’’سنگین نتائج‘‘ کا انتباہ

2026-09-04
منی ایپولس میں فائرنگ کا المناک واقعہ، مشتبہ حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک، تین پولیس اہلکار زخمی
عالمی خبریں

منی ایپولس میں فائرنگ کا المناک واقعہ، مشتبہ حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک، تین پولیس اہلکار زخمی

2026-09-04
ایران میں امریکی فضائی حملے، 19 افراد جاں بحق، 70 سے زائد زخمی
عالمی خبریں

ایران میں امریکی فضائی حملے، 19 افراد جاں بحق، 70 سے زائد زخمی

2026-09-04
امریکہ دنیا کے 60 فیصد تیل پر قابض ہے، وینزویلا کے ذخائر بھی شامل:ٹرمپ کا دعویٰ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی ایران پر مزید حملوں کی دھمکی

2026-09-04
امریکہ میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست، مادورو نے سربراہِ مملکت کی استثنیٰ کا دعویٰ کیا
عالمی خبریں

امریکہ میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست، مادورو نے سربراہِ مملکت کی استثنیٰ کا دعویٰ کیا

2026-09-04
عالمی خبریں

کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنادیے

2026-09-04
عالمی خبریں

امریکی جج نے پیدائشی شہریت محدود کرنے کی ٹرمپ کی نئی کوشش روک دی

2026-09-04
Next Post
کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب

مسلسل ساتواں خشک موسمِ سرما 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.