ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ایک لاکھ سے زائد اسکولوں کو آدھار میں لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ کے لیے یو آئی ڈی اے آئی کی خصوصی مہم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-04
in قومی خبریں
A A
آدھار نے 6 سال سے لاپتہ 21 سالہ معذور شخص کو خاندان سے ملایا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

نئی دہلی، 3 مارچ (یو این آئی) ایک اہم سنگِ میل کے طور پر منفرد شناخت سے متعلق ہندستان کی اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی) نے ملک بھر میں 1,03,000 سے زائد اسکولوں کا احاطہ کرتے ہوئے لاکھوں طلبہ کو ان کے اسکول کیمپس میں ہی آدھار میں لازمی بایومیٹرک اپ ڈیٹ (ایم بی یو) آسانی اور سہولت کے ساتھ مکمل کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ اب تک اس بڑے پیمانے کی مہم کے تحت تقریباً 1.2 کروڑ (12 ملین) اسکولی بچوں نے اپنے اسکولوں میں ہی ایم بی یو مکمل کیا ہے۔
یو آئی ڈی اے آئی نے ستمبر 2025 میں اسکولی بچوں کے لیے مشن موڈ میں ایم بی یو مہم کا آغاز کیا، جو یونیفائیڈ ڈسٹرکٹ انفارمیشن سسٹم فار ایجوکیشن پلس (یو ڈی آئی ایس ای پلس) ایپلیکیشن کے ساتھ کامیاب تکنیکی انضمام کے بعد ممکن ہوا۔
اسکولی تعلیم و خواندگی کے مرکزی محکمہ کے یو ڈی آئی ایس ای پلس کے ساتھ انضمام سے اسکولوں میں بچوں کے ایم بی یو کی حیثیت کی نگرانی ممکن ہوئی۔ اس کے ذریعے ان بچوں کی نشاندہی کی گئی جن کا ایم بی یو باقی تھا، اور اسکولوں میں کیمپ لگا کر اپ ڈیٹ مکمل کرایا گیا۔
ملک بھر میں یو آئی ڈی اے آئی کے علاقائی اور ریاستی دفاتر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکمۂ تعلیم، ضلعی انتظامیہ، اسکولوں اور یو آئی ڈی اے آئی کے شراکت داروں سمیت تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر بچوں پر مرکوز اس مہم کو ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔
اس وقت کم از کم 4,000 مشینیں اس جاری عمل میں استعمال ہو رہی ہیں اور رفتار کو مزید تیز کرنے کے لیے اس تعداد میں اضافے کا عمل جاری ہے۔
بچوں کے آدھار میں بایومیٹرک معلومات کو اپ ڈیٹ رکھنے سے انہیں مختلف سرکاری اسکیموں اور وظائف کے فوائد حاصل کرنے کے لیے تصدیق میں سہولت ملتی ہے، نیز نیٹ، جے ای ای، کیوٹ جیسے مسابقتی اور یونیورسٹی امتحانات میں رجسٹریشن کے دوران بھی مدد ملتی ہے۔ یو آئی ڈی اے آئی والدین اور سرپرستوں کو اپنے بچوں کا بایومیٹرک اپ ڈیٹ کرانے کی ترغیب دے رہا ہے۔
مشن موڈ ایم بی یو مہم چھ ماہ تک جاری رہے گی اور یو آئی ڈی اے آئی نے 7 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کے لیے یکم اکتوبر 2025 سے ایک سال کی مدت تک آدھار میں ایم بی یو مفت کر دیا ہے۔
اسکولوں میں لگنے والے کیمپوں کے علاوہ، بچے ملک بھر میں کسی بھی آدھار انرولمنٹ سینٹر یا آدھار سیوا کیندر پر جا کر بھی اپنا ایم بی یو مکمل کر سکتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس نے ہریانہ کی باول اسمبلی سیٹ کے لیے 7 کروڑ مانگے: بی جے پی

Next Post

اروند کیجریوال 6 مارچ کو استحقاق کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی
قومی خبریں

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

2026-09-04
ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس
قومی خبریں

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

2026-09-04
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
قومی خبریں

قانون کی پڑھائی کرنےوالے طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلوں کو نہیں: سپریم کورٹ

2026-09-04
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

پنجاب میں لٹیروں کا گروہ چلا رہے ہیں بھگونت مان: بی جے پی

2026-09-04
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

تجارتی معاہدوں سے ہندوستانی گاڑیوں کی صنعت کی عالمی رسائی بڑھے گی: مودی

2026-09-04
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
Next Post
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ

اروند کیجریوال 6 مارچ کو استحقاق کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.