ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’جموں کشمیر میںدو برسوں میں۲۱ہزار سے زائد کینسر کیسز رپورٹ‘

کیسوں کی اکثریت کشمیر سے ‘معدے اور پانکریاٹک کیسز زیادہ :سرکار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-14
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’جموں کشمیر میںدو برسوں میں۲۱ہزار سے زائد کینسر کیسز رپورٹ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

جموں: جموں و کشمیر میں موذی مرض کینسر کے کیسز تشویشناک رفتار سے بڑھ رہے ہیں، جہاں سال۲۰۲۳میںدس ہزار۶۵۷اور۲۰۲۴ میں۱۱ہزار ۱۶۶ نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ تفصیلات رکن اسمبلی پلوامہ وحید پرہ کی جانب سے بیماریوں کے علاج سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں حکومت نے ایوان میں پیش کی ہیں۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ پائے جانے والے کینسر اقسام میں پَھپھڑوں، بریسٹ، منہ، سروائیکل، پروسٹیٹ، پانکریاٹک اور معدے کے کینسر شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں کوئی ایسا غیر معمولی یا عوامی صحت کے لیے منفرد خطرہ رکھنے والا مرض رپورٹ نہیں ہوا، تاہم عام طور پر گیسٹرو اِنٹیسٹائنل اور دیگر مہلک کینسر کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، جموں ڈویژن میں گزشتہ تین برسوں کے دوران مجموعی طور پر۶۸۰۴جبکہ کشمیر ڈویژن میں۲۵ہزار۶۲۱مریض سامنے آئے۔ ۲۰۲۲ سے۲۰۲۴کے مجموعی مریضوں میں مردوں اور عورتوں کی تعداد بھی تقریباً یکساں بتائی گئی ہے۔
حکومت نے بتایا کہ کینسر اور دیگر جان لیوا امراض کا علاج وادی اور جموں میں مختلف اعلیٰ طبی اداروں میں کیا جا رہا ہے، جن میں شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) ، گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں، اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ جموں, صدر ہسپتال ، بون اینڈ جوانٹ ایس ایم جی ایس اور ڈسٹرکٹ ہسپتال شامل ہیں۔
ایوان کو مزید کہا گیا کہ سکمز صورہ میں پیٹ سکین سہولت دستیاب ہے، جبکہ جی ایم سی سری نگر کے لیے جدید پیٹ اسکین یونٹ کی خریداری کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر قریب۱۶کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ جموں ڈویژن میں یہ سہولت اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ جموں میں میسر ہے، جبکہ نجی سطح پر بھی نارایانا سپر اسپیشلٹی ہسپتال ککریال (کٹرا) اور امریکن آنکولوجی انسٹی ٹیوٹ میں یہ سروس دستیاب ہے۔
حکومت نے آگاہ کیا کہ کینسر کی جلد تشخیص اور روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات جاری ہیں، جن میں مختلف ٹیسٹوں کے ذریعے اسکریننگ، این پی سی ڈی سی ایس پروگرام، ریفرل سسٹم، عوامی بیداری مہمات، تعلیمی اداروں اور این جی اوز کے ساتھ اشتراک سے آگاہی پروگرام اور سانبا و کٹھوعہ میں ایمز وجے پورہ کے ساتھ مشترکہ کینسر اسکریننگ کیمپس شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں کینسر کے علاج کے لیے اس وقت صرف میڈیکل کالجز میں ہی سپیشلسٹ آنکولوجی ڈاکٹرز دستیاب ہیں، جبکہ ڈسٹرکٹ سطح پر ابتدائی اسکریننگ اور ریفرل سروس فراہم کی جاتی ہے۔
حکومت کے مطابق ٹرمینل امراض کے علاج، جدید سہولیات کی فراہمی اور جلد تشخیص کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل اقدامات جاری ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فنڈنگ بحران :پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی یونیورسٹی بند‘۸ہزارطلبہ متاثر

Next Post

رندھاوا کے ’کشمیری جموں کی زمینوں پر قبضہ ‘کرنے کے بیان پر ہنگامہ 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
رندھاوا کے ’کشمیری جموں کی زمینوں پر قبضہ ‘کرنے کے بیان پر ہنگامہ 

رندھاوا کے ’کشمیری جموں کی زمینوں پر قبضہ ‘کرنے کے بیان پر ہنگامہ 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.