بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

رندھاوا کے ’کشمیری جموں کی زمینوں پر قبضہ ‘کرنے کے بیان پر ہنگامہ 

قبضوں کے مسئلے کو علاقائی زاویے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے اور نہ ہی جموں و کشمیر کو اس بنیاد پر تقسیم کیا جانا چاہیے:ایتو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-14
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
رندھاوا کے ’کشمیری جموں کی زمینوں پر قبضہ ‘کرنے کے بیان پر ہنگامہ 

Jammu: BJP MLA Vikram Randhawa protests during the Budget session of the Jammu and Kashmir Assembly, in Jammu, Friday, Feb. 13, 2026. (PTI Photo)(PTI02_13_2026_000117A)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

جموں: جموں و کشمیر اسمبلی میں جمعہ کے روز اس وقت ہنگامہ آرائی ہوئی جب بی جے پی رکن ‘وکرم رندھاوا نے دعویٰ کیا کہ کشمیر وادی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے جموں شہر میں زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔
اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران رندھاوا کے سوال کے جواب میں سماجی بہبود کی وزیر سکینہ ایتو نے کہا کہ دستیاب ریکارڈ کے مطابق تحصیل باہو میں۶۸۸کنال(۸ کنال ایک ایکڑ) اور۱۷ مرلہ جبکہ تحصیل جموں ساؤتھ میں۵۷۹ کنال اراضی غیر قانونی قبضے میں ہے۔
ایتو نے، جو وزیر اعلیٰ کی جانب سے جواب دے رہی تھیں‘کہا’’یہ قبضے پرانے ہیں اور انہیں پبلک پریمیسز (غیر مجاز قابضین کا انخلا) ایکٹ اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت ہٹایا جا رہا ہے‘‘۔
وزیر نے بتایا کہ جنوری۲۰۲۵سے اب تک تحصیل باہو اور جموں ساؤتھ میں مجموعی طور پر۳۴؍انسداد قبضہ مہمات چلائی گئی ہیں، جن کے نتیجے میں جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی(جے ڈی اے) کی۱۴۰کنال اور۱۱ مرلہ زمین واگزار کرائی گئی۔
رندھاوا نے الزام لگایا کہ وادی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی آبادیاں جے ڈی اے  اور حکومت کی اراضی پر قائم ہو چکی ہیں اور حکام قبضے ہٹانے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان آبادیوں کا۹۰فیصد حصہ کشمیر وادی سے تعلق رکھنے والے لوگوں پر مشتمل ہے۔
بی جے پی ممبر نے کہا’’حکومت اس کی تحقیقات کرے اور میرے حلقے سے قبضے ہٹانے کے لیے کارروائی کرے۔ جموں میں جے ڈی اے کی۱۶ہزار کنال سے زیادہ زمین قبضے میں ہے‘‘۔
رندوھاوا نے مزید کہا’’اگر کشمیری جموں میں زمین خرید کر اپنے گھر تعمیر کریں تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، لیکن انہیں سرکاری زمین پر گھر تعمیر نہیں کرنے چاہئیں‘‘۔
ان کے دعوؤں کو حکمران نیشنل کانفرنس ارکان نے مسترد کیا۔
ایتو نے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ قبضوں کے مسئلے کو علاقائی زاویے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے اور نہ ہی جموں و کشمیر کو اس بنیاد پر تقسیم کیا جانا چاہیے۔اس کے بعد رندھاوا کچھ کاغذات ہاتھ میں لے کر ایوان کے بیچ آ گئے اور فوری طور پر قبضے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
اس سے قبل وزیر نے کہا کہ آئندہ قبضوں کو روکنے اور واگزار کرائی گئی زمین کی حفاظت کے لیے باڑ اور سائن بورڈ نصب کیے گئے ہیں۔
ایتو نے کہا’’جونیئر انجینئروں، پٹواریوں اور دیگر فیلڈ عملے پر مشتمل ٹیمیں باقاعدگی سے اپنے دائرہ اختیار کے علاقوں کا دورہ کرتی ہیں اور جے ڈی اے  زمین پر قبضے کی کسی بھی کوشش کی فوری اطلاع دیتی ہیں‘‘۔
وزیر نے کہا کہ جے ڈی اے کے پاس کافی افرادی قوت موجود ہے اور ضرورت پڑنے پر جموں میونسپل کارپوریشن، محکمہ مال اور مقامی پولیس بے دخلی اور انسداد قبضہ مہمات کے دوران مکمل تعاون فراہم کرتے ہیں۔
غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کے حوالے سے ایتو نے یقین دلایا کہ متعلقہ افسران اور اہلکاروں کے خلاف وارننگ جاری کرنے، محکمانہ کارروائی شروع کرنے، سروس بک میں ریڈ انٹری، معطلی اور ترقیاتی اضافے روکنے سمیت مناسب اقدامات کیے گئے ہیں۔
ایتو نے مزید کہا’’تحصیل جموں ساؤتھ میں جے ڈی اے  زمین پر قبضے میں مبینہ ملوث ہونے پر پنکج سمبیال اور رومیش کمار کی سروس بک میں ریڈ انٹری کی گئی ہے‘‘۔انہوں نے زور دیا کہ مکمل تصدیق اور مقررہ طریقہ کار کے بعد قانون کے مطابق ذمہ داری سختی سے مقرر کی جاتی ہے۔
بعد میں ایوان کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی ممبر نے الزام لگایا کہ حکومت قبضہ کرنے والوں کی فہرست چھپا رہی ہے کیونکہ وہ وادی سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے سوال کیا’’حکومت مجھے فہرست فراہم کرنے میں کیوں ناکام رہی؟‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جموں کشمیر میںدو برسوں میں۲۱ہزار سے زائد کینسر کیسز رپورٹ‘

Next Post

’سیاحتی مقامات کا دورہ کھولنا سکیورٹی انتظامات سے منسلک ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
’سیاحتی مقامات کا دورہ کھولنا سکیورٹی انتظامات سے منسلک ‘

’سیاحتی مقامات کا دورہ کھولنا سکیورٹی انتظامات سے منسلک ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.