اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’آئندہ ۵ برسوں میں پن بجلی صلاحیت۷۳۰۰ میگاوٹ سے زائد ہوگی‘

 اس وقت ۳۲ پروجیکٹ فعال ہیں جو ۳۵۴۰ میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں:عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-10
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’آئندہ ۵ برسوں میں پن بجلی صلاحیت۷۳۰۰ میگاوٹ سے زائد ہوگی‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو کہا کہ جموں و کشمیر میں ہائیڈرو پاور سیکٹر میں بڑی توسیع ہونے جا رہی ہے اور مشترکہ نصب شدہ پیداواری صلاحیت۲۰۳۰۔۲۰۳۱تک بڑھ کر 7,314.85 میگاواٹ تک پہنچنے کی توقع ہے۔
قانون ساز اسمبلی میں نیشنل کانفرنس کے رکن خورشید احمد کے سوال کے تحریری جواب میں عمرعبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس وقت۳۲فعال ہائیڈرو پاور پروجیکٹس ہیں جن کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت۳۵۴۰میگاواٹ ہے۔
ان میں۱۳یونین ٹیریٹری سیکٹر کے منصوبے شامل ہیں جن کی صلاحیت۱۱۹۷میگاواٹ ہے، چھ مرکزی سیکٹر کے منصوبے۲۲۵۰میگاواٹ پیدا کر رہے ہیں، جبکہ۱۲نجی شعبہ کے منصوبوں کی مشترکہ صلاحیت 92.75 میگاواٹ ہے۔ عبداللہ، جو محکمہ پاور ڈیولپمنٹ کے انچارج وزیر بھی ہیں، نے یہ تفصیل فراہم کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے آٹھ مجوزہ اور چھ زیر تعمیر پن بجلی منصوبوں کے ذریعے 3,704.5 میگاواٹ اضافی صلاحیت شامل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جنہیں۲۰۲۶۔۲۷ سے۲۰۳۰۔۳۱کے درمیان مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ۲۰۲۶۔۲۷میں 1,685.7 میگاواٹ‘۲۰۲۷۔۲۸میں 577.5 میگاواٹ‘۲۰۲۹۔۳۰ میں۱۳۷۰ میگاواٹ اور۲۰۳۰۔۳۱میں۱۴۱میگاواٹ اضافہ ہوگا، جس سے مجموعی نصب شدہ صلاحیت بڑھ کر 7,314.85 میگاواٹ ہو جائے گی۔
حلقہ گلاب گڑھ میں اینز (نندولی) ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں عمرعبداللہ نے کہا کہ یہ منصوبہ۲۰۱۱۔۱۲ میں ٹینڈر کیا گیا تھا، نومبر۲۰۱۲میں الاٹ ہوا اور مارچ۲۰۱۳میں عملدرآمد معاہدہ طے پایا۔تاہم انہوں نے کہا کہ آزاد بجلی پیدا کرنے والی کمپنی کی ناقص کارکردگی کے باعث منصوبے میں تاخیر ہوئی اور کارپوریشن نے اگست۲۰۲۵میں اسے ڈیفالٹ نوٹس جاری کیا۔ اس کے جواب میں کمپنی نے۸؍ اکتوبر۲۰۲۵ کو تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ  جمع کرائی۔
مزید برآں۱۶جنوری کو ایک اور خط کے ذریعے کمپنی نے مالی تجزیہ پیش کیا جس میں۴۰سالہ لیولائزڈ ٹیرف 7.30 روپے فی یونٹ بتایا گیا، جو موجودہ توانائی مارکیٹ نرخوں کے مطابق منصوبے کو تکنیکی و معاشی طور پر غیر قابل عمل بناتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئی پی پی نے بیرونی عوامل اور پالیسی رکاوٹوں کو تاخیر کی وجہ قرار دیتے ہوئے جمع شدہ پریمیم رقم کی واپسی کے ساتھ منصوبے سے نکلنے کی درخواست کی ہے۔ معاملہ جموں و کشمیر اسٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے زیر غور ہے اور اس پر عملدرآمد معاہدے اور ہائیڈرو الیکٹرک پاور پالیسی۲۰۱۱ کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے ایوان کو بتایا کہ جموں ڈویژن کے تمام دیہات آن گرڈ یا آف گرڈ کسی نہ کسی صورت میں بجلی سے منسلک ہو چکے ہیں۔
عمرعبداللہ نے کہا’’کوئی بھی گاؤں مجموعی طور پر غیر برقی نہیں رہا، تاہم کچھ نئی آبادیاں یا محلے یا گھر ایسے ہیں جہاں ابھی بجلی نہیں پہنچی۔ ان غیر برقی یا جزوی طور پر برقی آبادیوں اور گھروں کو مرکزی معاونت یافتہ اسکیم کے تحت بجلی فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں‘‘یہ جواب بی جے پی کے ستیش کمار شرما کے سوال پر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کچھ دیہی اور دور دراز آبادیاں‘ گاؤں نہیں جیسے بلّاور علاقے کی پنچایت مدون/دہوٹہ کے تھِنگن، کنوڈی اور ہنوک جزوی یا مکمل طور پر غیر برقی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں آبادی کا پھیلاؤ ایک مسلسل عمل ہے جس کے لیے وقفے وقفے سے لو ٹینشن نیٹ ورک میں توسیع ضروری ہوتی ہے۔
بلّاور حلقہ میں غیر برقی آبادیوں یا گھروں کو اس اسکیم کے تحت برقی بنانے کی تجویز دی گئی تھی اور بیشتر غیر برقی گھروں کی منظوری دی جا چکی ہے، جس پر جے پی ڈی سی ایل پروجیکٹ ڈویژن جموں کے ذریعے عمل جاری ہے۔
تاہم وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تھِنگن، کنوڈی اور ہنوک جیسی کچھ آبادیوں کو پہلے لاگت میں اضافے کے باعث حتمی منظور شدہ ڈی پی آر سے خارج کر دیا گیا تھا اور اب ان کے لیے نئی ڈی پی آرزتیار کی جا رہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ساسکی اسکیم پر وحید پرہ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا 

Next Post

پریکشا پہ چرچا:’طلبا اے آئی یا موبائل کو اپنا آقا نہ بننے دیں‘اپنی صلاحیت بڑھانے کیلئے استعمال کریں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
پریکشا پہ چرچا:’طلبا اے آئی یا موبائل کو اپنا آقا نہ بننے دیں‘اپنی صلاحیت بڑھانے کیلئے استعمال کریں‘

پریکشا پہ چرچا:’طلبا اے آئی یا موبائل کو اپنا آقا نہ بننے دیں‘اپنی صلاحیت بڑھانے کیلئے استعمال کریں‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.