ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پریکشا پہ چرچا:’طلبا اے آئی یا موبائل کو اپنا آقا نہ بننے دیں‘اپنی صلاحیت بڑھانے کیلئے استعمال کریں‘

بچے موبائل یا ٹی وی اسکرین کے بغیر کھانا تک نہیں کھا سکتے‘اس کا مطلب ہے کہ آپ موبائل کے غلام بن گئے ہیں:وزیر اعظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-10
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پریکشا پہ چرچا:’طلبا اے آئی یا موبائل کو اپنا آقا نہ بننے دیں‘اپنی صلاحیت بڑھانے کیلئے استعمال کریں‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

سرینگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ طلبہ ٹیکنالوجی کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں بلکہ اسے اپنی صلاحیت بڑھانے کے لیے استعمال کریں۔
پریکشا پہ چرچا کے دوسرے مرحلے میں انہوں نے کہا کہ موبائل فون بعض بچوں کے آقا بن چکے ہیں اور وہ بغیر موبائل یا ٹی وی اسکرین کے کھانا تک نہیں کھا سکتے۔
وزیر اعظم نے کہا’’اس کا مطلب ہے کہ آپ موبائل کے غلام بن گئے ہیں۔ آپ کو پختہ عہد کرنا ہوگا کہ ٹیکنالوجی کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیں گے‘‘۔ یہ بات انہوں نے کوئمبٹور، رائے پور، گوہاٹی اور گجرات میں طلبہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں کہی۔
وزیر اعظم نے طلبہ کو ابھرتی ٹیکنالوجیز جیسے مصنوعی ذہانت سے خوفزدہ نہ ہونے بلکہ اسے اپنی مہارت اور صلاحیت نکھارنے کے لیے استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے کہا’’ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ اے آئی یا موبائل کو آقا نہ بنائیں؛ کچھ بچے اسمارٹ فون دیکھے بغیر کھانا نہیں کھاتے۔ ہم اے آئی کو مؤثر طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں‘‘۔
مودی نے امتحانات میں بہتر کارکردگی کے لیے سابقہ سوالیہ پرچے حل کرنے اور بھرپور نیند لینے پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا’’اگر آپ اچھی تیاری کریں گے تو کبھی تناؤ محسوس نہیں ہوگا۔ اچھی رات کی نیند آپ کو پورا دن خوشگوار رکھے گی‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ملک کے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ بھی وِکست بھارت۲۰۴۷کا خواب ذہن میں رکھتے ہیں۔
وزیرا عظم نے کہا’’یہ میرے لیے خوشی کی بات ہے۔ ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی عادتیں اپنانی چاہئیں سرخ بتی پر انجن بند کریں، کھانا ضائع نہ کریں اور فضول خرچی کم کریں‘ نظم و ضبط زندگی میں بہت اہم ہے‘‘۔ انہوں نے اپنے طالب علمی کے زمانے میں اساتذہ کے کردار اور صحت کے لیے ورزش پر زور دینے کو بھی یاد کیا۔
مودی نے کہا’’اگر آپ کسی عظیم شخص سے پوچھیں تو وہ کہے گا کہ اس کی زندگی بنانے میں ماں اور اساتذہ کا بڑا کردار رہا ہے‘‘۔
قیادت کے بارے میں وزیر اعظم نے کہا کہ بہتر ابلاغ ایک بنیادی خوبی ہے۔انہوں نے کہا’’لیڈر بننے کے لیے پہل کرنے کی ذہنیت پیدا کریں۔ قیادت صرف الیکشن لڑنے کا نام نہیں۔ ایک اہم خوبی یہ ہے کہ آپ اپنے خیالات کم از کم دس لوگوں تک واضح اور مؤثر انداز میں پہنچا سکیں‘‘۔
پریکشا پہ چرچا کے نویں ایڈیشن کی پہلی قسط گزشتہ ہفتے نشر ہوئی تھی جس میں وزیر اعظم نے طلبہ کو مشورہ دیا تھا کہ سب کی بات سنیں مگر طرز زندگی میں تبدیلی اپنی مرضی سے کریں۔ انہوں نے کہا تھا کہ تعلیم بوجھ محسوس نہیں ہونی چاہیے اور صرف نمبروں کے بجائے زندگی بہتر بنانے پر بھی توجہ دیں۔
۲۰۱۸ میں شروع ہونے والا پریکشا پہ چرچا ابتدا میں ٹاؤن ہال طرز کی گفتگو تھا جو بعد میں ملک کے سب سے بڑے تعلیمی رابطہ پروگراموں میں تبدیل ہو گیا۔
رجسٹریشن۲۰۲۳میں تقریباً 38.8 لاکھ سے بڑھ کر۲۰۲۴میں 2.26 کروڑ اور۲۰۲۵میں 3.53 کروڑ تک پہنچ گئے جس پر پروگرام کو گنیز ورلڈ ریکارڈ ملا، جبکہ نویں ایڈیشن میں 4.5 کروڑ سے زائد رجسٹریشن ہوئیں۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’آئندہ ۵ برسوں میں پن بجلی صلاحیت۷۳۰۰ میگاوٹ سے زائد ہوگی‘

Next Post

’دہشت گرد نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
’دہشت گرد نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے‘

’دہشت گرد نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.