بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی محکموں کے ساتھ بجٹ سے قبل مشاورت جاری

حقیقت پسندانہ اور نتائج پر مبنی بجٹ سازی کی ضرورت پر زور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-22
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وزیر اعلیٰ کی محکموں کے ساتھ بجٹ سے قبل مشاورت جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

جموں: مسلسل دوسرے دن آج وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آئندہ بجٹ اجلاس کے پیش نظر متعدد اہم محکموں کے ساتھ قبل از بجٹ مشاورتی اجلاس منعقد کیے، جن کا مقصد ترجیحات، شعبہ جاتی ضروریات اور ترقیاتی تقاضوں کا جائزہ لینا تھا۔
جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس۲ فروری سے شروع ہونے والا ہے۔
وزیر اعلیٰ، جو خود محکمہ خزانہ کا قلمدان بھی سنبھالے ہوئے ہیں، نے سماجی بہبود، صحت و طبی تعلیم، اسکولی تعلیم، اعلیٰ تعلیم، محکمہ تعمیراتِ عامہ (سڑکیں و عمارات)، مائننگ، صنعت و تجارت اور محنت کے محکموں کے ساتھ تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
ان اجلاسوں میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری اور وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود، اسکولی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم سکینہ ایتو بھی موجود تھیں۔
اجلاسوں کے دوران وزیر اعلیٰ نے شعبہ وار پیش رفت، جاری منصوبوں، بجٹ کے استعمال اور مستقبل کی ضروریات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حقیقت پسندانہ اور نتائج پر مبنی بجٹ سازی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوامی وسائل کو ان ترجیحی شعبوں کی طرف مرکوز کیا جا سکے جو براہِ راست عوام کی زندگیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
محکموں کو عوام دوست اور کارکردگی پر مبنی حکمت عملی اپنانے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں صحت اور تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، سماجی تحفظ کے دائرے کو وسیع کرنے، سڑکوں کی بہتر رابطہ کاری، صنعتی فروغ اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔
وزیر اعلیٰ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ محکمے منصوبوں کی بروقت تکمیل، عملدرآمد میں شفافیت اور خدمات کی مؤثر فراہمی کو یقینی بنائیں۔
عمرعبداللہ نے کہا’’بجٹ کو جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کا عکاس ہونا چاہیے اور اس میں جامع ترقی، متوازن علاقائی پیش رفت اور پائیدار معاشی ترقی پر توجہ مرکوز ہونی چاہیے‘‘۔
انہوں نے مزید ہدایت دی کہ محکمے حکومت کے ترقیاتی روڈ میپ اور مالی نظم و ضبط سے ہم آہنگ، منظم اور ضرورت پر مبنی تجاویز پیش کریں۔
گزشتہ روز وزیر اعلیٰ نے نو اہم محکموں کے ساتھ قبل از بجٹ مشاورت کا آغاز کیا تھا۔ یہ مشاورتی عمل۲۲جنوری کو باقی محکموں کے ساتھ مکمل ہوگا۔ان قبل از بجٹ مشاورتوں کا مقصد جموں و کشمیر کے لیے ایک جامع، ترقی پسند اور عوام دوست بجٹ کو حتمی شکل دینا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مردم شماری:گھروں کی فہرست سازی کا عمل یکم جون سے شروع ہوگا

Next Post

لوک بھون میں تریپورہ‘ منی پور اور میگھالیہ کا یومِ ریاست منایا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
لوک بھون میں تریپورہ‘ منی پور اور میگھالیہ کا یومِ ریاست منایا گیا

لوک بھون میں تریپورہ‘ منی پور اور میگھالیہ کا یومِ ریاست منایا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.