جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہیلمٹ کی بار بار خلاف ورزی والے ۱۲۰۰؍افراد کی نشاندہی 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-10
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ہیلمٹ کی بار بار خلاف ورزی والے ۱۲۰۰؍افراد کی نشاندہی 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر: ڈیٹا پر مبنی ایک بڑے ٹریفک جائزے کے تحت ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او) کشمیر نے انکشاف کیا ہے کہ جموں و کشمیر بھر میں کم از کم۱۲۵۷دو پہیہ سواروں کے خلاف ہیلمٹ نہ پہننے کی بار بار خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق ان میں سے ایک ہزار سے زائد خلاف ورزیاں صرف کشمیر ڈویژن سے رپورٹ ہوئی ہیں، جو سڑک تحفظ قوانین کے حوالے سے بیداری مہمات اور نفاذی اقدامات کے باوجود عدم تعمیل کے بڑھتے رجحان کی نشاندہی کرتی ہیں۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، آر ٹی او کشمیر کے دائرہ اختیار میں آنے والا سرینگر۱۰۵۱؍ایسی گاڑیوں کے ساتھ فہرست میں سرفہرست ہے، جو ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق بار بار کی جانے والی ٹریفک خلاف ورزیوں کا سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق بڈگام میں۵۲ جموں میں۵۴‘بارہمولہ میں۱۹‘پلوامہ میں۱۷؍اور سانبہ میں۱۹کیسز درج ہوئے ہیں، جبکہ اننت ناگ، کپواڑہ، گاندربل اور بانڈی پورہ سمیت دیگر اضلاع میں نسبتاً کم تعداد سامنے آئی ہے۔
یہ اعداد و شمار آر ٹی او کشمیر کی جانب سے جاری ایک نوٹس کے بعد سامنے آئے ہیں، جس میں وادی کے تمام دو پہیہ گاڑی مالکان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سات دن کے اندر اپنے بقایہ چالان ادا کریں، بصورت دیگر موٹر وہیکلز ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی معطلی اور گاڑیوں کی ضبطی بھی شامل ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے’’دستخط کنندہ کے نوٹس میں آیا ہے کہ کشمیر ڈویژن کے تحت آنے والے اضلاع میں رجسٹرڈ متعدد دو پہیہ گاڑیاں موٹر وہیکلز ایکٹ۱۹۸۸کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عوامی سڑکوں پر چلائی جا رہی ہیں، بالخصوص سوار اور پچھلے سوار کی جانب سے ہیلمٹ نہ پہننے کی صورت میں‘‘۔
اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ سری نگر شہر میں کئی سواروں کے خلاف ہیلمٹ نہ پہننے پر پانچ سے آٹھ مرتبہ چالان درج کیے جا چکے ہیں، جو مسلسل خلاف ورزی کی نشاندہی کرتا ہے۔
حکام کے مطابق یہ رجحان سڑک تحفظ کے اصولوں سے بڑھتی ہوئی بے اعتنائی کو ظاہر کرتا ہے۔’’یہ ڈیٹا صرف عدم تعمیل نہیں بلکہ عادتاً خلاف ورزی کی عکاسی کرتا ہے، خاص طور پر شہری علاقوں میں‘‘۔
آر ٹی او دفتر نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر چالان ادا نہ کرنے کی صورت میں بغیر کسی مزید نوٹس کے فوری نفاذی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں انڈوں کے نمونے معیار کے امتحان میں کامیاب، فوڈ سیفٹی محکمہ

Next Post

جموں کے بٹھنڈی جنگلاتی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
جموں کے بٹھنڈی جنگلاتی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع

جموں کے بٹھنڈی جنگلاتی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.