بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں میں ڈرگ اسمگلنگ کیلئے کوریئر سروسز کے غلط استعمال پر پابندی عائد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-02
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
این سی بی کا منشیات اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش ‘۳گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

جموں/یکم نومبر
منشیات کی غیر قانونی ترسیل کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کیلئے ضلع مجسٹریٹ جموں نے ایک سخت حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام کوریئر، لاجسٹک اور پارسل کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر سخت جانچ اور تصدیقی اقدامات نافذ کریں تاکہ ان کی خدمات ڈرگ ٹرانسپورٹیشن کے لیے استعمال نہ ہوں۔
یہ حکم بھارتیہ شہری سلامتی سنہیتا۲۰۲۳کی دفعہ ۱۶۳کے تحت جاری کیا گیا ہے ، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کئی کوریئر کمپنیوں اور پارسل سروسز کا غلط استعمال نشہ آور مادوں اور ممنوعہ اشیاء کی ترسیل کے لیے کیا جا رہا ہے ۔
آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام افعال منشیات و نفسیاتی مادے این ڈی پی ایسایکٹ۱۹۸۵کے تحت سنگین جرم ہیں، جن کی سزامتعلقہ دفعات کے تحت دی جا سکتی ہے ۔ خاص طور پر دفعہ ۲۵کے تحت یہ واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی مالک یا ذمہ دار شخص جان بوجھ کر اپنی سروس یا گاڑی کو منشیات کی ترسیل کیلئے استعمال ہونے دے ، تو اسے اسی طرح سزا دی جائے گی جیسے وہ خود اس جرم میں ملوث ہو۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ این ڈی پی ایس رولز۱۹۸۵کے رول۵۲کے مطابق منشیات کی ترسیل بذریعہ ڈاک یا کوریئر سخت طور پر ریگولیٹ کی گئی ہے ، جس کے لیے بھیجنے والے اور وصول کنندہ دونوں کی تفصیلات، لائسنس نمبر اور ریکارڈ مینٹیننس لازمی ہے ۔
ضلع مجسٹریٹ نے اپنے حکم میں عدالتوں کے اہم فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ کے مقدمے میں واضح کیا گیا تھا کہ کوریئر ایجنسیاں قانونی طور پر پابند ہیں کہ وہ مشکوک پارسلز کی نشاندہی کریں اور ان کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔ بصورت دیگر، انہیں بھی قصوروار ٹھہرایا جا سکتا ہے ۔
اسی طرح، پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اگر کوریئر کمپنیوں کی خدمات منشیات کی ترسیل کیلئے استعمال ہوں تو ان کے مالکان، مینیجرز اور ڈائریکٹرز کو بھی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، اور کمپنیوں کو ڈرگ ڈیٹیکشن میکانزم یا کٹس استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
حکام نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کسی کوریئر یا لاجسٹک سروس کو منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال ہوتے پایا گیا، تو اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

یو این آئی

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں۱۱برسوں سے مفرور ملزم گرفتار:پولیس

Next Post

تین سال سے مفرور لشکر طیبہ کا نارکو ٹیرر ہینڈلرگرفتار:ایس آئی اے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

تین سال سے مفرور لشکر طیبہ کا نارکو ٹیرر ہینڈلرگرفتار:ایس آئی اے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.