جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اتراکھنڈ: پیپر لیک ہونے کے بعد اب کمیشن نے امتحان منسوخ کیا، تین مہینے میں دوبارہ ہوگا امتحان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-12
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

دہرادون، 11 اکتوبر (یو این آئی)اتراکھنڈ سب آرڈینیٹ سروس سلیکشن کمیشن (یو کے ایس ایس ایس سی) نے 21 ستمبر کو منعقدہ گریجویٹ سطح کے تحریری امتحان کو ہفتے کے روز منسوخ کر دیا۔ کمیشن کے سکریٹری ڈاکٹر شیو برنوال نے امتحان منسوخی کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ امتحان تین ماہ کے اندر دوبارہ کرایا جائے گا۔
آج صبح ہی امتحان کی جانچ کے لیے تشکیل دیے گئے ایک رکنی عدالتی کمیشن کے چیئرمین جسٹس یو سی دھِیانی نے اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ کو سونپی۔ اس سے قبل جمعہ کے روز بی جے پی ارکانِ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کر کے امتحان منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سفارش کے بعد کمیشن نے امتحان منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ہفتے کے روز جاری حکم میں کہا گیا کہ اتراکھنڈ سب آرڈینیٹ سروس سلیکشن کمیشن نے 9 اپریل 2025 کو گریجویٹ سطح کے عہدوں کے لیے جاری اشتہار کی بنیاد پر 21 ستمبر کو ریاست کے تمام اضلاع میں امتحان کا انعقاد کیا تھا۔ امتحان کے اختتام کے بعد تقریباً 1:30 بجے سوشل میڈیا پر کچھ سوالات کے اسکرین شارٹس وائرل ہو گئے ، جس کی اطلاع ملتے ہی کمیشن نے معاملہ ایس ایس پی دہرادون کو کارروائی کے لیے بھیجا۔
بعد ازاں 27 ستمبر 2025 کو حکومت نے معاملے کی جانچ کے لیے کمیشن آف انکوائری ایکٹ 1952 کے تحت ریٹائرڈ جسٹس یو سی دھِیانی کی سربراہی میں ایک رکنی عدالتی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا۔
کمیشن کی جانب سے جاری پریس نوٹ میں کہا گیا کہ 11 اکتوبر کو عدالتی کمیشن کی عبوری جانچ رپورٹ موصول ہوئی۔ کمیشن نے رپورٹ کا تفصیلی مطالعہ اور غور و خوض کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ تحریری مقابلہ جاتی امتحانات میں رازداری، شفافیت اور پاکیزگی کے ساتھ ساتھ امتحان کا شبہ سے بالاتر ہونا بھی ضروری ہے ۔
پریس نوٹ میں کہا گیا کہ اس امتحان سے متعلق امیدواروں اور عام عوام، دونوں کا امتحان کے نظام پر مکمل اعتماد ہونا لازم ہے ۔ چونکہ اس معاملے کی تفتیش ابھی جاری ہے ، لہٰذا کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ امتحان کی پاکیزگی، رازداری، شفافیت اور ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے 21 ستمبر 2025 کو منعقدہ امتحان کو منسوخ کرنا ہی مناسب ہوگا۔
اسی کے تحت، 21 ستمبر کو منعقد گریجویٹ سطح کا امتحان منسوخ کیا جاتا ہے اور اس کی دوبارہ امتحان تین ماہ بعد منعقد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سماج وادی پارٹی کے سخت احتجاج کے بعد اکھلیش یادو کا فیس بک اکاؤنٹ بحال

Next Post

ایس ای سی آئی ٹینڈر میں فرضی بینک گارنٹی گھپلہ: ریلائنس پاور کے سی ایف او اشوک کمار پال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post

ایس ای سی آئی ٹینڈر میں فرضی بینک گارنٹی گھپلہ: ریلائنس پاور کے سی ایف او اشوک کمار پال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.