جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

متحدہ مجلس علمائے کرام کی بیرونِ ریاست سے درآمد شدہ گوشت اور مرغی کی خریداری بند کرنے کی اپیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-12
in اہم ترین, تازہ تریں, کاروبار
A A
صورہ میں سڑا گوشت برآمدہونے سیلوگوں میں تشویش کی لہر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر/۱۱؍اکتوبر
متحدہ مجلس علماء (ایم ایم یو)نے وادی میں فروخت ہونے والے ذبح شدہ مرغیوں اور گوشت کے حلال ہونے پر بڑھتی ہوئی تشویش کے پیش نظر مقامی سطح پر تیار شدہ پولٹری اور گوشت کی خریداری پر زور دیا ہے ۔
یہ فیصلہ آج سری نگر میں مفتیِ اعظم جموں کشمیر مفتی ناصر الاسلام کی صدارت میں منعقد ایک اجلاس کے دوران لیا گیا، جس میں مجلس علماء کی تشکیل کردہ خصوصی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وادی میں باہر سے منگوائی جانے والی ذبح شدہ مرغیوں کے حوالے سے موصول ہونے والی قابلِ اعتماد اطلاعات اور عوامی شکایات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
علما ء نے کہا کہ متعدد رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیرونِ جموں و کشمیر سے درآمد ہونے والی مرغیاں اسلامی اصولوں کے مطابق حلال طریقے سے ذبح نہیں کی جاتیں، جس سے عوام کے دینی جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔
اجلاس کے بعد جاری مشترکہ بیان میں علماء نے ہوٹل و ریسٹورنٹ مالکان، گوشت فروشوں اور کھانے پینے کے شعبے سے وابستہ تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ بیرونِ ریاست سے درآمد شدہ مرغی اور گوشت کی خرید و فروخت فوری طور پر بند کریں اور اس کے بجائے مقامی سطح پر تیار شدہ مصنوعات کو ترجیح دیں تاکہ اسلامی غذائی اصولوں کی مکمل پاسداری ممکن ہو سکے ۔
مفتی اعظم ناصر الاسلام نے کہا’’یہ فیصلہ معتبر ذرائع سے موصول شدہ شکایات اور مستند حقائق کی بنیاد پر لیا گیا ہے ، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ درآمد شدہ پولٹری میں حلال کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے ‘‘۔
اسلام نے مزید کہا’’یہ ہم سب کی مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وادی میں صرف حلال گوشت اور پولٹری ہی استعمال اور فروخت کی جائے ۔ پوری قوم کو اس اجتماعی فرض کی ادائیگی کے لیے متحد ہو کر قدم اٹھانا چاہیے ‘‘۔
مفتی اعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے کھانے پینے کے ذرائع کی شرعی حیثیت کے بارے میں باشعور رہیں اور ایسے تاجروں یا سپلائرز کا بائیکاٹ کریں جو غیر حلال ذرائع سے گوشت یا مرغی فراہم کرتے ہیں۔
مجلس علماء نے اس موقع پر انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے تعاون کی ستائش کی، تاہم ان پر زور دیا کہ وہ پولٹری اور گوشت کی سپلائی چین پر سخت نگرانی رکھیں تاکہ غیر حلال مصنوعات وادی میں داخل نہ ہوں۔
ایم ایم یو نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقامی کسانوں، پولٹری فارمرز اور حلال گوشت پیدا کرنے والے اداروں کو مکمل تعاون فراہم کرے تاکہ ایک مضبوط، خودکفیل اور شرعی اصولوں کے مطابق حلال فوڈ نیٹ ورک قائم کیا جا سکے ۔
آخر میں اجلاس میں بتایا گیا کہ اس موضوع پر مجلس علمائے کرام کی جانب سے تیار کردہ تفصیلی سفارشات اور رہنما خطوط کو جلد ہی پریس اور میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ اس اہم مسئلے پر سماجی بیداری پیدا کی جا سکے ۔
اجلاس میں علما و مفتیان کرام شریک ہوئے جن میں مفتی نذیر احمد قاسمی، مفتی عبدالرشید مفتاحی، مولانا شوکت حسین کینگ، آغا محمد حسین، مفتی محمد علی اکبر، سید محمد اسلم اندرابی، اور مولانا سید رحمن شمس شامل تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سانبہ :سرحد کے نزدیک دو پاکستانی ڈرونز کی نقل وحرکت

Next Post

کانگریس کا آج سرینگر میں اجلاس ‘راجیہ سبھا اور اسمبلی ضمنی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس

کانگریس کا آج سرینگر میں اجلاس ‘راجیہ سبھا اور اسمبلی ضمنی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.