جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کانگریس کا آج سرینگر میں اجلاس ‘راجیہ سبھا اور اسمبلی ضمنی

انتخابات پر حکمتِ عملی زیرِ غور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-12
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر/۱۱ ؍اکتوبر
جموںکشمیر کانگریس کی اعلیٰ قیادت اتوار کو یہاں ایک اہم اجلاس میں شریک ہوگی، جس میں پارٹی کی حکمتِ عملی راجیہ سبھا کی چار نشستوں اور دو اسمبلی حلقوں کی ضمنی انتخابات کے حوالے سے طے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق، پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ پارٹی ہیڈکوارٹر میں اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں کشمیر اور جموں، دونوں خطوں سے اہم رہنما شریک ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ کانگریس قائدین آئندہ راجیہ سبھا انتخابات کیلئے اپنی حکمتِ عملی کو حتمی شکل دیں گے۔ کانگریس نے چار میں سے ایک نشست پر حکومتی جماعت نیشنل کانفرنس سے تعاون کی درخواست کی تھی۔
نیشنل کانفرنس نے جمعہ کے روز راجیہ سبھا کی صرف تین نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا، اور کہا کہ ایک نشست کو فی الحال خالی رکھا گیا ہے کیونکہ کانگریس سے بات چیت جاری ہے۔
راجیہ سبھا انتخابات ۲۴؍ اکتوبر کو منعقد ہونے والے ہیں۔
کانگریس ذرائع کے مطابق، اجلاس میں پارٹی کی پالیسی پر بھی غور کیا جائے گا کہ بڈگام اور ناگروٹہ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں، جن میں ووٹنگ نومبر میں ہوگی، پارٹی کیا موقف اختیار کرے۔
راجیہ سبھا الیکشن کے حوالے کانگریس اور اس کی اتحادی جماعت‘ نیشنل کانفرنس میں تعطل برقرار ہے۔ نیشنل کانفرنس نے چار میں سے ایسی تین نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ محفوظ ہیں جبکہ چوتھی نشست‘ جس پر بی جے پی کا پلڑا بھاری ہے‘ کی پیشکش کانگریس کو کی ہے۔لیکن کانگریس تین ’محفوظ‘ نشستوں میں سے کوئی ایک نشست چاہتی ہے ۔
(ندائے مشرق خبر )

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

متحدہ مجلس علمائے کرام کی بیرونِ ریاست سے درآمد شدہ گوشت اور مرغی کی خریداری بند کرنے کی اپیل

Next Post

زمین، عیش و عشرت اور بدعنوانی کی پرتیں:کشمیر کے ایک پولیس انسپکٹر کی سلطنت کی کہانی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
زمین، عیش و عشرت اور بدعنوانی کی پرتیں:کشمیر کے ایک پولیس انسپکٹر کی سلطنت کی کہانی

زمین، عیش و عشرت اور بدعنوانی کی پرتیں:کشمیر کے ایک پولیس انسپکٹر کی سلطنت کی کہانی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.