بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ٹرمپ صاحب یہ بھارت ہے!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-08-08
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بارش پر مقدمہ

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

نہیں صاحب اب ہم بھی سوچ رہے ہیں… اور اس لئے سوچ رہے ہیں کہ بات دن بہ دن سنجیدہ ہوتی جا رہی ہے… یہ غیر سنجیدہ شخص کچھ سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے …کچھ اس انداز میں اٹھا رہا ہے کہ… کہ جیسے یہ ہمیں کوئی سزا دینا چاہتا ہے… کس بات کی سزا یہ ہم سمجھ نہیں رہے ہیں اور… اور اس لئے نہیں سمجھ رہے ہیں کہ ابھی کل ہی کی تو بات ہے… کل جب ٹرمپ صاحب اپنے مودی جی کو گلے لگا رہے تھے… ان کے ساتھ دوستی کی قسمیں کھا رہے تھے… ان دونوں اور ان کی دوستی کو دیکھ کر ہمیں ان میں شعلے کے ویرو اور جے نظر آتے تھے… جس طرح ویرو اور جے میں گہری دوستی تھی‘ ایک دوسرے کیلئے جان تک دینے کا جذبہ تھا وہی دوستی ‘ وہی جذبہ ہمیں ٹرمپ صاحب اور مودی جی میں نظر آتا تھا… لیکن نہ جانے کس کم بخت کی نظر… نظر بد لگ گئی جو ٹرمپ صاحب کو کچھ یاد نہیں رہا … کچھ بھی نہیں ۔ لیکن … لیکن کوئی گم نہیں ‘ کوئی مسئلہ نہیں کہ… کہ امریکی صدر یہ کرکے بھی دیکھ لیں… ٹیرف ۵۰ فیصد کرکے بھی دیکھ لیں… اگر اس میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں… تو مزید اضافہ کر کے بھی دیکھ لیں… اللہ میاں کی قسم ان کی سمجھ میں ایک بات آئیگی کہ… کہ انہوں نے غلط جگہ ‘ غلط ملک کے ساتھ پنگا لیا کہ… کہ بات ۱۴۰ کروڑ لوگ اور ان کے عزم کی ہے… اور ٹرمپ صاحب ۵۰ کیا اگر ۱۴۰ فیصد ٹیرف بھی عائد کرتے ہیں تو… تو اس کا جواب ملک کے ۱۴۰ کروڑ لوگ اپنے عزم … عزم  صمیم سے دیں گے ۔ٹرمپ صاحب آزمانا چاہتے ہیں تو… تو آزمائیں… کہ بھارت نے کبھی کسی کے آگے گھٹنے نہیں ٹیک دئے ہیں… روس سے تیل خریدنا قومی مفادمیں لیا گیا فیصلہ تھا ‘جس سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی نہیںہے… اور اس لئے نہیں ہے کہ یہ فیصلہ ایک آزاد اور خود مختار ملک نے اپنے بہترین مفاد میں لیا تھااور… اور جو آزاد اور خود مختار ممالک ہوتے ہیں وہ کسی کے کہنے پر اپنے فیصلے بدلتے نہیں ہیں… ٹرمپ صاحب کے کہنے پر بھی نہیں کہ…کہ بھارت ، پاکستان نے نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے جہاں امریکہ اور یورپی ممالک کے اشاروں پر فیصلے کیا حکومتیں بدل جاتی ہیں… لیکن یہ بھارت ہے بھارت… یقین نہ آئے تو ٹرمپ صاحب ہمیں آزماکر بھی دیکھ سکتے ہیں … کہ کس میں کتنا ہے دم… ہم تیار ہیں… ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے گریز میں’ قومی قبائلی میلے‘ کا اِفتتاح کیا 

Next Post

پاکستانی خواتین ٹیم کو آئر لینڈ نے شکست دے دی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
Next Post
پاکستان کی خاتون کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کی

پاکستانی خواتین ٹیم کو آئر لینڈ نے شکست دے دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.