بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

راہل بابا…!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-08-07
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی کی بے دلی!

بارش پر مقدمہ

وزیر اعظم نریندر مودی جی کہہ رہے ہیں کہ کوئی راہل با با کو سنجیدہ نہیں لیتا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں لیتا ہے۔لیکن اللہ گواہ ہے کہ … کہ ہم لینے لگے تھے… یقینا ہم راہل بابا کو سنجیدہ لینے لگے تھے… ہمیں لگا تھا کہ اب وہ ووقت آگیا ہے کہ ہمیں کانگریسی لیڈر کو سنجیدہ لینا چاہئے سو ہم نے انہیں سنجیدہ لیا… بھارت جوڑو یاترا کے بعد سے لینا شروع کردیا … لیکن صاحب اب نہیں۔ اب ہمیں بھی لگ رہا ہے… وہی لگ رہاہے جو اپنے مودی جی کو لگ رہا ہے اور… اور یہ لگ رہاہے کہ ہمیں راہل بابا کو سچ میں سنجیدہ لینے کی کوئی ضرورت نہیںہے… بالکل بھی نہیں ہے کہ…کہ یہ باتیں ہی ایسی کرتے ہیں کہ کوئی بھی انہیں سنجیدہ نہیں لے سکتا ہے… اب تو عدالت … ملک کی سب سے بڑی عدالت نے بھی راہل بابا کی خبر لی ہے… ان باتوں پر جو یہ باتوں باتوں میں کرتے ہیں… ایسی باتیں کرتے ہیں جن کا سر ہو تا ہے اور نہ پیر… یقینا راہل بابا حزب اختلاف کے لیڈر ہیں اور… اور اس ناطے انہیں سرکار کی خبر ہی نہیں رکھنی ہے بلکہ خبر لینی بھی چاہئے…لیکن ایسا نہیں ہو سکتا ہے کہ سرکار کی خبر لینے کے نام پر راہل بابا ہمیشہ خبر دینے کی کوشش کریں…ایسی خبر جس کا کوئی آدھا ر‘ جس کی کوئی حقیقت نہ ہو… ٹرمپ نے بھارت کی معیشت کو ’مرہ‘ قرار دیا… ڈیڈ قرار دیا تو… تو راہل با بانے امریکی صدر کی ہاں میں ہاں ملادی … بھارت اور چین میں سب کچھ ٹھیک نہیںہے‘ یہ سب جانتے ہیں ‘یہ کوئی بریکنگ نیوز نہیں ہے‘ لیکن… لیکن اس کا صاحب یہ تو مطلب نہیں ہے… اور بالکل بھی نہیں ہے کہ … کہ آپ کہہ دیں کہ ارونا چل میں چین نے بھارت کے ۲۰۰۰ کلومیٹر زمین پر قبضہ کر لیا ہے… اور جب عدالت عظمیٰ نے اس کا حساب مانگا … اس کی وضاحت طلب کی تو… تو منہ پر قفل لگ گیا … نہیں صاحب  ہے… ایسا نہیں ہو سکتا ہے کہ سرکار کو نیچا دکھا نے کیلئے آپ کچھ بھی کہیں… کچھ بھی! ایسا نہیں ہو سکتا ہے۔ اس سے تو سرکار کا کچھ نہیں جائیگا اور بالکل بھی نہیںجائیگا لیکن… لیکن راہل بابا آپ کا بہت کچھ جائیگا اور… جارہا ہے… آپ کی اعتباریت جا رہی ہے…لوگوں نے آپ کو سنجیدہ لینا چھوڑدیا ہے… اور ہاں ہم نے بھی ۔ ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’اپوزیشن اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے میں ماہر‘

Next Post

حکومت آوارہ کتوں کی آبادی کم کرنے میں ناکام

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

حکومت آوارہ کتوں کی آبادی کم کرنے میں ناکام

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.