جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’اپوزیشن اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے میں ماہر‘

اس نے پارلیمنٹ میں آپریشن سندور پر بحث کا مطالبہ کر کے غلطی کی‘ اس سے انہیں شرمندگی ہوئی ہے :وزیر اعظم مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-06
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’اپوزیشن اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے میں ماہر‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

’ وہ(راہل) بچکانہ باتیں کرتے ہیں‘ چین کے معاملے پر سپریم کورٹ کی سرزنش سے بڑی شرمندگی اور کیا ہو سکتی ہے‘
نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو حکمراں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں آپریشن سندور کو لے کر اپوزیشن کے رویے کو نشانہ بنایا اور کہا کہ اپوزیشن اپنے پاؤں میں کلہاڑی مارنے میں ماہر ہے ۔
منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ہوئی اس میٹنگ میں مودی کو آپریشن سندور اور آپریشن مہادیو کی کامیابی کے لیے مبارکباد دی گئی۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے وزیر اعظم کو ہار پہنائے اور ممبران پارلیمنٹ نے’ہر ہر مہادیو‘،’بھارت ماتا کی جے ‘کے نعرے لگائے ۔ اس اجلاس میں میڈیا کو مدعو نہیں کیا گیا۔
این ڈی اے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے میٹنگ کے دوران کہاکہ’اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں آپریشن سندور پر بحث کا مطالبہ کر کے غلطی کی، اس سے انہیں شرمندگی ہوئی، اپوزیشن اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے میں ماہر ہے ، اپوزیشن کو ہر روز اس طرح کی بحث کرنی چاہیے ، ہم اس شعبے کے ماہر ہیں‘۔
کسی کا نام لیے بغیر مودی نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ بچکانہ باتیں کرتے ہیں، لوگ انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے معاملے پر سپریم کورٹ کی سرزنش سے بڑی شرمندگی اور کیا ہو سکتی ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا’’بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے ۔ ملک کے لوگ سب کچھ دیکھ رہے ہیں‘‘۔اس کے دوران انہوں نے کابینہ کے ساتھی امیت شاہ کی تعریف کی، جو اب آزاد ہندوستان کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک مرکزی وزیر داخلہ رہنے والے ہیں۔
این ڈی اے اجلاس میں آپریشن سندور اور آپریشن مہادیو کے دوران مودی کی قیادت اور مسلح افواج کی ’بے مثال ہمت اور اٹل عزم‘کی تعریف کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی گئی۔
۲۸جولائی کو سری نگر کے مضافات میں’آپریشن مہادیو‘کے نام سے ہونے والے تصادم میں لشکرئیبا (ایل ای ٹی) کے تین سینئر کمانڈر مارے گئے۔
جون۲۰۲۴ میں حکومت بننے کے بعد سے پارلیمنٹ کے اجلاسوں کے دوران بی جے پی کی قیادت والے حکمران اتحاد کے ممبران پارلیمنٹ نے اپنی واحد دوسری میٹنگ میں یہاں ملاقات کی۔
حکومت نے زور دے کر کہا ہے کہ۲۲؍ اپریل کو پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر اور پاکستان میں دہشت گردانہ مقامات پر فوجی حملے نے پڑوسی ملک کو گھٹنوں پر کھڑا کر دیا۔
دریں اثنالوک سبھا میں منگل کو اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی زبردست ہنگامہ آرائی کے درمیان ’گوا ریاست کے اسمبلی حلقوں میں درج فہرست قبائل کی نمائندگی کا ری ایڈجسٹمنٹ بل۲۰۲۴‘منظور ہونے کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
ایک بار کے التوا کے بعد جیسے ہی دوپہر دو بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، اپوزیشن ارکان نے بہار میں ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے معاملے پر ہنگامہ شروع کردیا۔ پریزائیڈنگ آفیسر سندھیا رائے نے قانون سازی کے دستاویزات ایوان کی میز پر رکھوائے اور پھر ’ریاست گوا کے اسمبلی حلقوں میں درج فہرست قبائل کی نمائندگی کا ری ایڈجسٹمنٹ بل۲۰۲۴‘کو پاس کرانے کی تجویز پیش کرنے کے لئے وزیر قانون ارجن رام میگھوال کا نام لیا۔
اس پر میگھوال نے بل سے متعلق تحریک پیش کی۔ اپوزیشن کی جانب سے بعض ترامیم کی تجویز مسترد ہونے کے بعد بل کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔
بل کے صوتی ووٹ سے منظور ہونے کے بعد محترمہ رائے نے ہنگامہ کرنے والے اراکین سے اپنی نشستوں پر جانے کی درخواست کی اور کہا کہ حکومت ہر مسئلہ پر بات چیت کے لیے تیار ہے ، اس لیے انہیں ہنگامہ آرائی نہیں کرنی چاہیے اور ایوان کی کارروائی کو چلنے دینا چاہیے ۔
اپوزیشن ارکان پر محترمہ رائے کی اپیل کا کوئی اثر نہیں ہوا اور وہ ہنگامہ کرتے رہے ۔ کچھ ارکان ایوان کے وسط میں آکر نعرے بازی اور شور وغل کرتے رہے ۔ کئی اپوزیشن ارکان نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ایس آئی آر کے خلاف نعرے درج تھے ۔ ہنگامہ ختم نہ ہونے کی وجہ سے محترمہ رائے نے کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔
اس سے پہلے ، جیسے ہی اسپیکر اوم برلا نے صبح۱۱بجے وقفہ سوال شروع کیا، اپوزیشن پارٹیوں کے کچھ ممبران بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے وسط میں آگئے ۔
اس پر برلا نے کہا کہ ارکان وقفہ سوال نہیں چلانا چاہتے ۔ انہوں نے اپوزیشن ارکان سے اپیل کی کہ وہ ایوان کا وقار برقرار رکھیں۔ برلا نے کہا کہ بار بار کی درخواست کے باوجود ارکان ایوان کے وقار کو مجروح کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بند طریقے سے ایوان میں خلل پیدا کرنا مناسب نہیں ہے ۔
ہنگامہ آرائی کے درمیان زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ۱۱برسوں میں کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لیے کئی اسکیمیں نافذ کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے لاکھوں کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے اور لاکھوں کسانوں کی آمدنی دوگنی ہو ئی ہے ۔
اسپیکر کی بار باراپیل کے باوجود ہنگامہ آرائی نہیں رکی، جس کے باعث ایوان کی کارروائی دوپہر۲بجے تک ملتوی کر دی گئی‘جسے بعد ازاں دن بھر کیلئے ملتوی کردیا گیا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموںکشمیر کے سابق اور آخری گورنر ستیہ پال ملک کا انتقال

Next Post

راہل بابا…!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

راہل بابا…!

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.