بدھ, جولائی 29, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یوم آزادی:چیف سیکرٹری کا ’ ہر گھر ترنگا‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ

مہم کو عوامی تحریک بنانے پر زور‘شہری و دیہی علاقوں میں شرکت یقینی بنائی جائے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-02
in اہم ترین
A A
یو ٹی میں سڑک حادثوں میں اموات کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہونی چاہئے

CS

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بڑے خواب دیکھیں‘ملک کے مستقبل کے معمار بنیں‘

ایک ہفتہ طویل تعطل ختم، لوک سبھا میں اینٹی پیپر لیک ترمیمی بل پر بحث کا آغاز

سرینگر//
چیف سیکریٹری اَتل ڈولو کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں۲ سے ۱۵؍اگست ء تک منعقد ہونے والی ’ہر گھر ترنگا‘مہم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یہ مہم آزادی کا امرت مہا اُتسو تقریبات کا حصہ ہے۔
میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری کلچر، کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی، مختلف محکموں کے سربراہان، سینئر پولیس اَفسران اور تمام اِنتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔
چیف سیکرٹری نے اِس مہم کو ایک عوامی تحریک بنانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ اِس مہم کو تمام شہری و دیہی علاقوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے قومی فخر، اتحاد اور حب الوطنی کے پیغام کو تقویت دینے کے لئے سکولی بچوں، نوجوانوں اور زِندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو شامل کرنے پر زور دیا۔
گزشتہ تین برسوں میں اس مہم کی شاندار کامیابی کے بعد اس برس مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لئے ثقافتی اور عوامی شرکت پر مبنی سرگرمیاں شامل کی جائیں گی جو کہ پنچایتوں، شہری وارڈوں، تعلیمی اِداروں اور دیگر اہم عوامی مقامات پر منعقد ہوں گی۔
دورانِ میٹنگ پرنسپل سیکرٹری کلچر برج موہن شرما نے بتایا کہ ’ہر گھر ترنگا۔ ۲۰۲۵‘ مہم ۲؍اور۱۵ ؍ اگست کے درمیان تین الگ الگ مراحل میں چلائی جائے گی جس سے پورے جموںوکشمیر یوٹی میں وسیع البنیاد عوامی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔
پہلا مرحلہ ۲ سے ۸ ؍اگست تک بیداری مہم پر مبنی ہوگا۔اِس مرحلے میںتعلیمی اداروں اور عوامی مقامات کو ترنگا کی تھیم والی دیوار پینٹنگز ، رنگولی آرٹ اور موریلز سے سجائے جائیں گے۔ وزارتِ ثقافت کی جانب سے تیار کردہ نمائشیں سکولوں اور سرکاری دفاتر میں لگائی جائیں گی۔
دوسرا مرحلہ۹سے۱۲ ؍اگست تک عوامی شرکت اور جشن پر مرکوز ہوگا۔تہوار اور میلے (ترنگا مہااُتسو) منعقد کئے جائیں گے جن میں مقامی فنون، دستکاریاں اور سیلف ہیلپ گروپوں کی تیار کردہ مصنوعات کو پیش کیا جائے گا۔
اِس مرحلے میںبائیک و سائیکل ریلیاں، نوجوانوں کی پریڈز اور کمیونٹی ترنگا یاترا بھی منعقد ہوں گی۔بازاروں اور عوامی مقامات کو ترنگے کے رنگوں سے سجایا جائے گا اور قومی پرچموں کی تقسیم کی جائے گی جسے سیلف ہیلپ گروپوں کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔
تیسرا مرحلہ ۱۳سے ۱۵ ؍اگست تک پرچم کشائی کی تقریبات اور اہم سرکاری عمارتوں ، اِداروں اور عوامی مقامات کی روشنیوں کا مشاہدہ کیا جائے گا۔ سری نگر اور جموں میں پرچم کشائی کی اہم تقریبات منعقد ہوں گی۔ شہریوں کو مشہور ’سیلفی وِد ترنگا‘ مہم میں حصہ لینے کے لئے بھی ترغیب دی جائے گی جس میں شہری قومی پرچم کے ساتھ اَپنی تصاویر مخصوص آن لائن پورٹل پر اَپ لوڈ کریں گے۔
اِس مہم کی نمایاں خصوصیات کے بارے میں بتایا گیا کہ۱۵ لاکھ سے زیادہ قومی جھنڈے جموںوکشمیر یوٹی کے مختلف علاقوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ اِس کے علاوہ ایک ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے تقریبات کی نگرانی اور رِپورٹنگ کی جائے گی۔
اِس برس مہم میں فن، موسیقی، روایتی دستکاری اور ثقافتی اظہار کے ذریعے عوامی شرکت کو فروغ دیا جائے گا جو ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘کے جذبے کو مضبوط بنائے گا۔یہ مہم قومی یکجہتی، حب الوطنی، اور عوامی شرکت کی ایک زندہ مثال بننے جا رہی ہے جس میں تمام طبقوں کی شمولیت سے ایک پُرامن، بامقصد اور باوقار جشن متوقع ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ عمر کو سابرمتی ریور فرنٹ پر دوڑ سے لطف اندوز ہوتے دیکھ کر اچھا لگا:مودی

Next Post

پولیس سربراہ کا دورہ کولگام سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بڑے خواب دیکھیں‘ملک کے مستقبل کے معمار بنیں‘
اہم ترین

’بڑے خواب دیکھیں‘ملک کے مستقبل کے معمار بنیں‘

2026-07-29
ایک ہفتہ طویل تعطل ختم، لوک سبھا میں اینٹی پیپر لیک ترمیمی بل پر بحث کا آغاز
اہم ترین

ایک ہفتہ طویل تعطل ختم، لوک سبھا میں اینٹی پیپر لیک ترمیمی بل پر بحث کا آغاز

2026-07-29
’سرمایہ جاتی اخراجات میں تیزی لائیں‘دستیاب فنڈز بروقت خرچ کیے جائیں‘
اہم ترین

’سرمایہ جاتی اخراجات میں تیزی لائیں‘دستیاب فنڈز بروقت خرچ کیے جائیں‘

2026-07-29
’مقبوضہ جموں کشمیر کے تمام علاقے بھارت کا اٹوٹ حصہ ہیں‘
اہم ترین

’مقبوضہ جموں کشمیر کے تمام علاقے بھارت کا اٹوٹ حصہ ہیں‘

2026-07-29
’ کہنا چاہتی تھی ’بہانہ بنتا ہے‘ مگر زبان سے صرف ’’بنتا ہے‘‘ نکلا‘
اہم ترین

’ کہنا چاہتی تھی ’بہانہ بنتا ہے‘ مگر زبان سے صرف ’’بنتا ہے‘‘ نکلا‘

2026-07-29
’پی اور کے میں حالیہ واقعات پراسلام آباد کو جوابدہ ٹھہرایا جائے‘
اہم ترین

راولاکوٹ میں مظاہرین  پر فائرنگ‘۱۴ افراد ہلاک  متعدد زخمی ہونے کا دعویٰ

2026-07-29
عمرمنتخب حکومت کو سکیورٹی نظام سے الگ تھلگ رکھنے پر بیزار
اہم ترین

افسوس اور معافی میں زمین آسمان کا فرق‘ محبوبہ تنازع پر عمر عبداللہ

2026-07-29
امرناتھ یاترا روٹ پر سی آر پی ایف   اہلکار بننے والا اتر پردیش کا شخص گرفتار
اہم ترین

گاندربل:سڑک حادثے میں ۳۹ یاتری زخمی ‘ایل جی نے عیادت کی

2026-07-29
Next Post
’ادھم پور تصادم میں جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ’حیدر‘مارا گیا تھا‘

پولیس سربراہ کا دورہ کولگام سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.