بدھ, ستمبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

شری بڈھا امرناتھ یاترا: سنہا نےیاتریوں کے پہلے قافلے کو روانہ کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-29
in تازہ تریں
A A
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

جموں//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے پیر کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ شری بڈھا امرناتھ جی یاترا کے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
بتادیں کہ پونچھ کے منڈی علاقے میں واقع بھگوان شیو کے نام وقف بابا بڈھا امرناتھ مندر جموں کے قدیم ترین مندروں میں شمار کیا جاتا ہے ۔
اگرچہ اس مندر میں سال بھر عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے تاہم اس یاترا کے دوران یاتریوں کی غیر معمولی بھیڑ رہتی ہے ۔
منوج سنہا نے پیر کی صبح اس یاترا کے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس موقع پر سینئر افسران صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیر سنگھ، انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں بھیم سین توتی ڈی آئی جی جموں شیو کمار، ڈی آئی جی (آپریشنز) سی آر پی ایف نیرج کمار پانڈے ، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جموں جوگندر سنگھ، اور ایس ایس پی سیکورٹی راجیش کمار شرما موجود تھے ۔
اس موقع پر کہا کہ ایک ہزار سے زیادہ یاتریوں پر مشتمل پہلا قافلہ آج اس پوتر یاترا کیلئے روانہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مہادیو کی قیام گاہ کا مقدس سفر ایک روشن تجربہ ہے ۔
سنہا نے کہا’’میرا پختہ یقین ہے کہ یہ یاترا سب سے بڑا کیمیا ہے اور زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھاتی ہے ۔
امسال۱۳دنوں کو محیط یہ یاترا۹؍اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
دریں اثنا یاترا کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے حکام نے جہاں سیکورٹی کا سخت بند وبست کیا ہے وہیں یاتریوں کی سہولیات کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔حکام نے بتایا کہ یاتریوں کے لئے تمام ضروری سہولیات کے ساتھ مناسب رہائش، بجلی کی فراہمی، پینے کے پانی، لنگر، پارکنگ، واٹر پروف خیمے اور راستے میں موبائل ٹوائلٹس کے قیام کو یقینی بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھگوتی نگر اور جموں ریلوے اسٹیشن پر یاتریوں کی سہولت کے لیے ہیلپ ڈیسک اور رجسٹریشن کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ولر میں زندگی کے آثار لوٹنے لگے ہیں… لیکن!

Next Post

بدعنوانی و دھوکہ دہی کیس میں۷میں سے۴ملزم گرفتار:سی بی 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار
اہم ترین

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

2026-09-15
ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع
اہم ترین

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

2026-09-15
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

برکس اجلاس :’دہشت گردی پر اتفاقِ رائے قابلِ ذکر رہا‘

2026-09-15
’جموں کشمیر کی وحدت ناقابلِ سمجھوتہ‘
اہم ترین

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا جموں و کشمیر کے شعبہ صحت میں اصلاحات کا جائزہ

2026-09-15
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

۲۱ستمبر سے جموں و کشمیر اسمبلی کا۱۰روزہ خزاں اجلاس

2026-09-15
اہم ترین

لداخ میں۱۲۹ جونیئر اسکیل عہدوں  کے لیے بھرتی کے قواعد کا مسودہ منظور

2026-09-15
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

بجبہاڑہ :پولیس افسر کو گاڑی سے  ٹکر مارنے پر پولیس اہلکار گرفتار

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر

بدعنوانی و دھوکہ دہی کیس میں۷میں سے۴ملزم گرفتار:سی بی 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.