جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پہلگام میں آٹھویں روز بھی تلاشی آپریشن جاری‘ تحقیقات کا دائرہ وسیع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-30
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

سرینگر//
جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آئے ہولناک دہشت گردانہ حملے کو آٹھ روز گزر جانے کے باوجود سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق مفرور ملی ٹینٹوں کی تلاش کے لیے پہاڑی علاقوں، گھنے جنگلات اور دشوار گزار دروں میں سکیورٹی فورسز نے اپنی موجودگی کو مزید مستحکم کیا ہے ، جبکہ اضافی اہلکاروں کو بھی علاقے میں تعینات کیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تلاشی آپریشن میں فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی یونٹیں شریک ہیں، جو نہ صرف جنگلی علاقوں کو چھان مار رہی ہیں بلکہ جدید آلات کی مدد سے زیر زمین قدرتی گھپاؤں، پتھریلی چٹانوں کے پیچھے اور ندی نالوں کے اطراف بھی ممکنہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ حملہ آور ممکنہ طور پر پہلگام اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہی کہیں روپوش ہیں۔
فورسز کو شبہ ہے کہ دہشت گرد قدرتی گھپاؤں کا استعمال کر رہے ہوں گے ، جس کے پیش نظر ہر چٹان اور درخت کے پیچھے کی جانچ کی جا رہی ہے ۔
دوسری جانب قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے اس حملے کی بڑے پیمانے پر تفتیش کا آغاز کیا ہے ۔ ایجنسی کے اہلکاروں نے جائے واردات اور اس کے اطراف کا کئی بار معائنہ کیا ہے ، اور مقامی افراد، چشم دید گواہوں اور کچھ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق این آئی اے نے مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز، موبائل کال ریکارڈز اور دیگر تکنیکی شواہد بھی اکٹھا کرنے شروع کر دیے ہیں تاکہ حملہ آوروں کے نیٹ ورک اور ان کے ممکنہ سہولت کاروں تک پہنچا جا سکے ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والے اسلحہ و گولہ بارود کی نوعیت اور مقدار کے بارے میں فاررینسک جانچ بھی جاری ہے تاکہ اس امر کا پتہ چل سکے کہ آیا یہ ہتھیار سرحد پار سے اسمگل کیے گئے یا مقامی طور پر حاصل کیے گئے ۔
قابل ذکر ہے کہ۲۲؍اپریل کو پہلگام کے بیسرن علاقے میں ایک بزدلانہ حملے میں۲۶؍افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے ، جس نے پورے خطے کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس کے بعد سے وادی بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ پر ہے اور تمام حساس مقامات پر گشت اور چیکنگ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق جب تک آخری مفرور دہشت گرد کو گرفتار یا ہلاک نہیں کیا جاتا، آپریشن جاری رہے گا۔ ساتھ ہی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے بچیں، سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع نزدیکی تھان

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر کے تمام اہم سیاحتی مقامات کھلے ہیں:حکومتی کی وضاحت

Next Post

کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کا آج ایک اور اجلاس طلب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post

کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کا آج ایک اور اجلاس طلب

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.