بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر کے تمام اہم سیاحتی مقامات کھلے ہیں:حکومتی کی وضاحت

’ صرف چند آف بیٹ مقامات عارضی طور پر کچھ دنوں کیلئے بند ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-30
in اہم ترین
A A
کشمیر کے تمام اہم سیاحتی مقامات کھلے ہیں:حکومتی کی وضاحت

Doodhpathri

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

سرینگر///
حکام نے منگل کو تصدیق کی کہ کشمیر کے تمام اہم سیاحتی مقامات بشمول پہلگام، گلمرگ، سونمرگ، ڈل جھیل اور مغل گارڈن مکمل طور پر فعال اور کھلے ہیں اور سیاحوں کا استقبال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
محکمہ سیاحت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اہم مقامات پر سیاحتی سرگرمیوں پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے، جہاں سیاحوں کی مسلسل آمد دیکھی جا رہی ہے۔ ’’پہلگام، گلمرگ، سونمرگ اور دیگر اہم مقامات کھلے اور محفوظ ہیں۔ سیاح آزادانہ طور پر نقل و حرکت کر رہے ہیں اور ان کی حفاظت اور آرام کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں‘‘۔
عہدیدار نے واضح کیا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر صرف کچھ کم معروف آف بیٹ مقامات کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے جو مجموعی طور پر سیاحوں کی آمد کا صرف ۴/۵ فیصد ہیں۔
عہدیدار نے مزید کہا’’کسی بھی پرائمری ٹورسٹ سرکٹ پر جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ سیاحوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا جا رہا ہے اور مقامی برادریاں انتظامیہ اور سیاحت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ان کے قیام کی مکمل سہولت فراہم کر رہی ہیں‘‘۔
یہ بیان پہلگام کے قریب ایک حالیہ الگ تھلگ واقعہ کے بعد خدشات کے درمیان آیا ہے۔
عہدیداروں نے اس بات پر زور دیا کہ صورتحال قابو میں ہے ، اور خطرے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
اس سے پہلے ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ سرکاری نے سیکورٹی خدشات کے بیچ وادی بھر میں کم از کم چار درجن ریزورٹس اور سیاحتی مقامات کو بند کر دیا ہے ۔
یہ فیصلہ گذشتہ ہفتے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے ، جس میں۲۵سیاح اور ایک مقامی شخص جاں بحق ہوا تھا، کے بعد تمام اضلاع میں کئے گئے ایک جامع سیکورٹی آڈٹ کے بعد لیا گیا ہے ۔
اس اس آڈٹ کا مقصد کمزوریوں کا جائزہ لینا اور مشہور سیاحتی مقامات پر حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانا تھا۔ان مقامات، جہاں فی الوقت سیاحوں کی آمد کو محدد کر دیا گیا ہے ، میں سے ضلع بانڈی پورہ کی وادی گریز، ضلع بڈگام میں یوسمرگ اور دودھ پتھری، جنوبی کشمیر میں اہربل، کونسرناگ اور ویری ناگ، ضلع بارہمولہ میں کمان پوسٹ اور ضلع کپوارہ کی خوبصورت وادی بنگس خاص طور پر قابل ذکر ہے ۔
ایک عہدیدار نے بتایا’’یہ بندش عارضی ہے اور سیکورٹی صورتحال کی بنیاد پر آنے والے دنوں میں اس کا جائزہ لیا جائے گا‘‘۔
حکام نے بتایا کہ وادی میں جو سیاحتی مقامات سیاحوں کی آمد کیلئے کھلے ہیں ان میں سیکورٹی کے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔
ادھر جموں و کشمیر کے محکمہ جنگلات نے بھی سیاحوں کے لیے ٹریکنگ کے اپنے تمام راستے بند کر دیے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران وادی میں سیاحوں کی آمد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا تھا لیکن پہلگام حملے نے سیاحت کی صنعت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے ۔
گذشتہ چھ دنوں کے دوران کئی سیاح کشمیر چھوڑ چکے ہیں جبکہ کئی دیگر نے کشمیر کے لیے اپنے آنے والے سفری منصوبے منسوخ کر دیے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پاکستانی فوج کا ہندوستانی لڑا کا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ جھوٹا ‘

Next Post

پہلگام میں آٹھویں روز بھی تلاشی آپریشن جاری‘ تحقیقات کا دائرہ وسیع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
Next Post

پہلگام میں آٹھویں روز بھی تلاشی آپریشن جاری‘ تحقیقات کا دائرہ وسیع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.