ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ڈاکٹر فاروق سے متعلق دلت کے ریمارکس حقیقت سے بعید:این سی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-18
in مقامی خبریں
A A
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
جموںکشمیر نیشنل کانفرنس نے خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت کی طرف سے اپنی کتاب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے منسوب ریمارکس کو حقیقت سے بعید قرار دیاہے ۔
این سی نے ذرائع ابلاغ اور اپوزیشن کی طرف سے اسے توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوششوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
پارٹی لیڈران کی جانب سے جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دلت نے اپنی کتاب میں جو دعوے کئے ہیں وہ محض افسانہ اور سراسر بے بنیاد ہیں،اس طرح کے دعوے نہ صرف گمراہ کن ہیں بلکہ ایسا لگتا ہے کہ ان کا مقصد ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے گرد غیر ضروری تنازعہ کھڑا کرنا ہے ، جو ہمیشہ اپنے موقف میں واضح رہے ہیں اور جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کے لئے پُرعزم ہیں۔
پارٹی لیڈران نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ دلت کی کتاب میں تحریر کئے گئے ریمارکس کو ذرائع ابلاغ میں توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، جو صحافتی اصولوں کے سریحاً منافی ہے ۔
این سی لیڈران نے یہ بات واضح کی کہ نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کسی بھی صورت میں دفعہ۳۷۰کی منسوخی کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی دلت نے اپنی کتاب میں ایسا کچھ تحریر کیا ہے لیکن چند ابن الوقت اپوزیشن لیڈران اور بعض ذرائع ابلاغ نے اسے غلط طریقے سے پیش کیا، جو انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے ۔
پارٹی لیڈران نے کہا کہ صرف نیشنل کانفرنس اور اس کی قیادت نے ہی۵؍اگست۲۰۱۹کے بعد دفعہ۳۷۰؍اور۳۵؍اے کی بحالی کیلئے جدوجہد کی جبکہ باقی تمام سیاسی جماعتیں اور لیڈران خاموشی تماشائیوں کا رول ادا کرتے رہے ۔
ان کاکہنا تھا’’ جن لوگوں نے بھاجپا کو دفعہ۳۷۰؍اور ۳۵؍اے کی منسوخی کیلئے راہیں ہموار کرکے دیں وہی آج کشمیریوں کے ہمدرد بنے بیٹھے ہیں اور نیشنل کانفرنس پر انگلی اُٹھا رہے ہیں‘‘۔
این سی لیڈران نے کہا کہ پی ڈی پی اور پی سی والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے ، ان دونوں جماعتوں نے اقتدار کی خاطر بھاجپا کو جموں وکشمیر کو تہس نہس کرنے کیلئے بھر پور حمایت پیش کی ۔’’ یہی وجہ ہے کہ ان دونوں جماعتوں کو حالیہ اسمبلی انتخابات میں لوگوں نے یکسر مسترد کردیا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر میں دلت کی کتاب کی فروخت میں تیزی کا رجحان

Next Post

کپواڑہ میں ایک خاتون اور سرکاری ملازم سمیت ۳منشیات فروش گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

کپواڑہ میں ایک خاتون اور سرکاری ملازم سمیت ۳منشیات فروش گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.