جمعہ, مئی 23, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بی جے پی کا 48 افسروں کے تبادلے کے ایل جی کے اقدام کا دفاع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-04
in تازہ تریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستانی شیلنگ سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی پیکیج کا معاملہ مرکز سے اٹھائیں گے :عمر عبداللہ

بھارت میں دہشت گردی کو مکمل طور پر پاکستان کی حمایت حاصل ہے : امت شاہ

جموں/۴اپریل
جموں کشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ذریعہ بیوروکریسی میں 48 درمیانے درجے کے افسروں کے تبادلوں کا دفاع کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر سنیل شرما نے جمعہ کو نیشنل کانفرنس (این سی) حکومت کو اس اقدام پر سوال اٹھانے کے لئے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ تبادلے ان کے دائرہ اختیار میں کیے گئے تھے۔
چار دن قبل افسران کے تبادلے نے راج بھون اور جموں و کشمیر حکومت کے درمیان تازہ ترین تنازعہ کھڑا کردیا ہے ، جو ایل جی کے اقدام کو جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ کے تحت قانونی اور انتظامی فریم ورک کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھتا ہے۔
بی جے پی رہنما نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اکتوبر 2019 میں نافذ ہونے والے قانون کے تحت لاءاینڈ آرڈر سے متعلق تمام تبادلے ایل جی کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔
شرما نے کہا”ایل جی نے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کام کیا ہے“۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے اس معاملے پر بلائی گئی میٹنگ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تبادلے معمول کے ہیں اور قانون کے مطابق ہیں۔
نیشنل کانفرنس پر دہائیوں سے جموں و کشمیر کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھنے کا الزام لگاتے ہوئے شرما نے کہا کہ برسراقتدار پارٹی یہ تسلیم کرنے میں ناکام رہی ہے کہ’وہ دور ختم ہو چکا ہے“اور جموں و کشمیر اب پڈوچیری اور دہلی کی طرح ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہے اور اس کے مطابق حکومت کرتا ہے۔
شرما نے یہ بھی نشاندہی کی کہ وزیر اعلیٰ اور دیگر وزراءبھی اپنے متعلقہ محکموں میں تبادلے کرتے ہیں، جس میں پرنسپلز، لیکچررز اور دیگر عہدیداروں کی تقرریاں بھی شامل ہیں۔
پی بے پی یونٹ صدر نے انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہنے پر این سی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے وعدے کے مطابق 200 یونٹ مفت بجلی فراہم نہیں کی۔ ان کی راشن اسکیم صرف دو سال کے لیے ہے، پھر بھی ان کا دعویٰ ہے کہ یہ پانچ سال تک چلے گی۔
شرما نے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کرنے کے پیچھے نیشنل کانفرنس کے ارادے پر بھی سوال اٹھایا۔” عوام کو سمجھنا چاہئے کہ یہ مطالبہ ریاست کی فلاح و بہبود کےلئے ہے یا ذاتی طاقت اور اثر و رسوخ کےلئے ہے“۔
پریس کانفرنس کے دوران شرما نے نائب وزیر اعلی سریندر کمار چودھری کی رہائش گاہ پر سابق وزیر ہرش دیو سنگھ کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے واقعات حکمراں پارٹی کی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں۔
دریں اثنا جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر ست پال شرما نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 6 اپریل سے شروع ہونے والے تین روزہ دورے پر جموں و کشمیر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور سرکاری اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
شرما نے پارلیمنٹ میں وقف بل کی منظوری کے لئے بی جے پی حکومت کی بھی ستائش کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میں اپنی حدود کو جانتا ہوں‘ ان کی خلاف ورزی نہیں کروں گا:ایل جی سنہا

Next Post

عمر عبداللہ حکومت نے نئی دہلی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں: محبوبہ مفتی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اب لوگ اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکتے ہیں:وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستانی شیلنگ سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی پیکیج کا معاملہ مرکز سے اٹھائیں گے :عمر عبداللہ

2025-05-23
بھارت میں دہشت گردی کو مکمل طور پر پاکستان کی حمایت حاصل ہے : امت شاہ
تازہ تریں

بھارت میں دہشت گردی کو مکمل طور پر پاکستان کی حمایت حاصل ہے : امت شاہ

2025-05-23
کٹھوعہ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک جنگجو ہلاک
تازہ تریں

کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری

2025-05-23
کشمیر میں تین ماہ طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے
تازہ تریں

ہیٹ ویو: پیر سے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان

2025-05-22
پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا‘ جنگ بندی کی تجویز اس نے دی :بھارت
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر میں امریکہ کا کوئی رول نہیں تھا ‘امریکہ ،امریکہ میں تھا :جے شنکر

2025-05-22
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

پاکستان کے ساتھ تجارت اور نہ مذاکرات ہوں گے :وزیر اعظم

2025-05-22
سندور بارود میں بدل گیا‘۲۲اپریل کا جواب ۲۲ منٹوں میں دیا :مودی
تازہ تریں

سندور بارود میں بدل گیا‘۲۲اپریل کا جواب ۲۲ منٹوں میں دیا :مودی

2025-05-22
پونچھ میں برادر کشی کے واقعہ میں فوجی ہلاک‘تین زخمی
تازہ تریں

جموں کشمیر میں۴ہزار سابق فوجیوں کی تعیناتی کو منظوری: سمبیال

2025-05-21
Next Post
عمر عبداللہ حکومت نے نئی دہلی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ حکومت نے نئی دہلی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں: محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.