جموں/۴اپریل
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حالیہ انتظامی تبادلوں پر تنقید کے درمیان ان فیصلوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 میں طے شدہ آئینی فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے تمام اقدامات کئے گئے ہیں۔
سنہا نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا”میں یہ بالکل واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پارلیمنٹ نے 2019 میں جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ منظور کیا تھا، اور میں نے مکمل طور پر اس ایکٹ کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کیا ہے“۔
ایل جی نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی آئینی حدود سے تجاوز نہیں کیا اور یقین دلایا کہ وہ مستقبل میں ایسا کبھی نہیں کریں گے۔ ”میں اپنے دائرہ اختیار اور ذمہ داریوں سے پوری طرح واقف ہوں۔ میں نے کبھی ان کی خلاف ورزی نہیں کی اور نہ ہی میں کبھی ایسا کروں گا“۔
یہ بیان متعدد تبادلوں کے بعد ردعمل کے جواب میں سامنے آیا ہے جس کی اتحادی جماعتوں نے مذمت کی ہے اور یہ جمہوری اقدار کی خلاف ورزی ہے۔