جمعہ, اکتوبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میں علیحدگی پسندی اب تاریخ بن چکی ہے: وزیر داخلہ

’ مودی کی پالیسیوں نے جموں کشمیر سے علیحدگی پسندی کو باہر نکالا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-26
in اہم ترین
A A
Amit shah
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

نوجوان جموںکشمیر کا سرمایہ‘ منشیات سے دور رہیں

آغا روح اللہ۳ نومبر کو نیشنل کانفرنس چھوڑنے کے فیصلے پر قائم

نئی دہلی//
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کو کہا کہ حریت کانفرنس کے دو حلیف جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ اور ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ نے علیحدگی پسندی سے تمام تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے شاہ نے زور دے کر کہا کہ مودی حکومت کی متحد پالیسیوں نے جموں و کشمیر سے علیحدگی پسندی کو باہر نکال دیا ہے۔
شاہ نے کہا کہ کشمیر میں علیحدگی پسندی تاریخ بن چکی ہے۔
حریت کی دو تنظیموں جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ اور ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ نے علیحدگی پسندی سے تمام تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ’’میں بھارت کے اتحاد کو مضبوط کرنے کی سمت میں اس قدم کا خیرمقدم کرتا ہوں اور ایسے تمام گروہوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور ہمیشہ کے لئے علیحدگی پسندی کو ختم کریں‘‘۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقی یافتہ ، پرامن اور متحد ہندوستان کی تعمیر کے وڑن کیلئے ایک بڑی فتح ہے۔
یہ پیش رفت مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے میر واعظ عمر فاروق کی قیادت والی عوامی ایکشن کمیٹی (اے سی سی) پر غیر قانونی سرگرمی (روک تھام) ایکٹ کے تحت پانچ سال کی پابندی عائد کرنے کے چند دن بعد سامنے آئی ہے۔
وزارت داخلہ نے غیر قانونی سرگرمی (روک تھام) ایکٹ کے تحت مولوی مسرور عباس انصاری کی سربراہی میں جموں و کشمیر اتحاد المسلمین (جے کے آئی ایم) پر بھی پانچ سال کی پابندی عائد کردی ہے۔
امیت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ تنظیمیں لوگوں کو امن و امان میں خلل ڈالنے کیلئے اکسا رہی تھیں‘ جس سے ملک کے اتحاد اور سالمیت کو خطرہ لاحق ہے۔
اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے منگل کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مضبوط قوت ارادی نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور پتھراؤ کا خاتمہ کیا ہے۔
وہ دو حریت تنظیموں‘جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ اور ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ کو علیحدگی پسندی سے الگ ہونے کے اعلان سے متعلق سوال کا جواب دے رہے تھے۔
شرما نے کہا کہ دو تنظیموں نے خود کو علیحدگی پسندی سے الگ کر لیا ہے جو ایک خوش آئند قدم ہے۔ ’’یہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی کی مضبوط قوت ارادی کی وجہ سے ممکن ہوا، جنہوں نے دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور پتھراؤ کو بھرپور طریقے سے روکا۔ اس نے ان کی تنظیموں پر پابندی لگا دی اور ان کے رہنماؤں کو جیلوں میں بند کر دیا۔ یہی وجہ ہے کہ ایسی تنظیمیں آج علیحدگی پسندی سے تعلق توڑ رہی ہیں اور مرکزی دھارے میں شامل ہو رہی ہیں‘‘۔
شرما نے کانگریس اور دیگر علاقائی سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں ایسی تنظیموں کے سامنے سر جھکایا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لفظ ’یو ٹی‘ کو ہٹانے سے ہماری حقیقت تبدیل نہیں ہوگی‘اسمبلی میں جو کارروائی ہو ئی یو ٹی کے طور پر ہوئی:عمر

Next Post

اپوزیشن ڈیلی ویجروں کی ہمدرد نہیں ہے :ایتو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نوجوان جموںکشمیر کا سرمایہ‘ منشیات سے دور رہیں
اہم ترین

نوجوان جموںکشمیر کا سرمایہ‘ منشیات سے دور رہیں

2026-10-30
’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘
اہم ترین

آغا روح اللہ۳ نومبر کو نیشنل کانفرنس چھوڑنے کے فیصلے پر قائم

2026-10-30
اودھم پور اور ریاسی میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف اے سی بی کی بڑی کارروائی
اہم ترین

’جموں کی نمائندگی پر بی جے پی کے الزامات مسترد کرتے ہیں‘

2026-10-30
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
اہم ترین

دربار موو:سرینگرجموں شاہراہ پر دو روز تک ٹریفک پابندیاں عائد

2026-10-30
’جموں کشمیر کی نئی میڈیا پالیسی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی شامل ہوں گے، مسودہ زیرِ غور‘
اہم ترین

’جموں کشمیر کی نئی میڈیا پالیسی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی شامل ہوں گے، مسودہ زیرِ غور‘

2026-10-30
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

پر رام بن میں ٹرک اور دو کاروں کے درمیان تصادم، چار افراد زخمی

2026-10-30
اہم ترین

غیر قانونی رقوم کی منتقلی: بارہمولہ

2026-10-30
سوپور میں آوارہ کتے کے   حملے میں کمسن بچی جاں بحق
اہم ترین

بڈگام میں کتے کے  کاٹنے سے۶۰سالہ شخص زخمی

2026-10-30
Next Post
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ

اپوزیشن ڈیلی ویجروں کی ہمدرد نہیں ہے :ایتو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.