اتوار, ستمبر 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں وکشمیر میں 20 فروری کو وسیع پیمانے پر برف و باراں کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-17
in تازہ تریں
A A
کشمیر:جنوری کو پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۱۷فروری

جموں کشمیر میں خشک موسم کے بیچ 20 فروری کو وسیع پیمانے پر برف وباراں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

کشمیر ویتھر کے مطابق 20 فروری کوایک تازہ مغربی ہوا جموں و کشمیر پر اثر انداز ہونے والی ہے جس کے نتیجے میں یونین ٹریٹری کے دونوں خطوں میں وسیع پیمانے پر برف باری یا بارشیں ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا یہ نظام اس وقت افغانستان میں تیار ہو رہا ہے اور 19 فروری کی رات تک جموں وکشمیر کی طرف بڑھے گا اور اگلے دن یعنی 20 فروری کو شدت اختیار کرے گا۔

متعلقہ

’فن انسان کے اندرونی شعور کی بیداری کا دروازہ کھولتا ہے‘

قائد حزبِ اختلاف کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ

ان کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں جموں وکشمیر کے بیشتر علاقوں میں درمیانی سے بھاری درجے کی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے ۔

کشمیر ویتھر نے کہا کہ اس دوران جموں خطے میں وادی کشمیر کے مقابلے میں زیادہ بارش ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ چناب وادی کے رام بن، کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں بھاری بارش ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے میدانی علاقوں میں ابتدائی طور پر بارشیں ہوسکتی ہیں لیکن بعد ازاں درجہ حرارت میں گراوٹ برف باری کا باعث بن سکتی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اس دوران گلمرگ، سنتھن ٹاپ، پیر کی گلی اور مغل روڈ پر شدید برف باری کی توقع ہے ۔

کشمیر ویتھر کے مطابق دن کے درجہ حرارت میں بھی نمایاں گراوٹ ریکارڈ ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت جو فی الحال 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو رہا ہے 20 فروری کو 7 ڈگری سینٹی سے بھی نیچے ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں 21 فروری سے موسم میں بہتری واقع ہونے کی توقع ہے ۔وادی میں جاری خشک موسمی صورتحال سے کسانوں میں تشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ موسم سرما میں ہی پانی کے ذخائر خشک ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بارشوں کی کمی سے موسم گرما میں پانی کی شدید کمی پیدا ہوسکتی ہے جس سے فصلوں کو نقصان کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں سال رواں کے پہلے ڈیڑھ ماہ کے دوران بارش کی 79 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران جموں میں بارش کی 84 فیصد کمی درج ہوئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیل ناکافی برفباری کی وجہ سے موخر

Next Post

کٹھوعہ میں دو افراد کی موت کی تحقیقات کی جارہی ہے: عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں میں ’ٹی بی مکت بھارت ابھیان۱۰۰روزہ مہم‘ کا آغاز،
اہم ترین

’فن انسان کے اندرونی شعور کی بیداری کا دروازہ کھولتا ہے‘

2026-09-20
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

قائد حزبِ اختلاف کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ

2026-09-20
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

وزیراعلیٰ کی ’وکست بھارت‘ مالیاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں شرکت

2026-09-20
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

ڈوڈہ میں بولیرو گاڑی الٹنے سے ڈرائیور ہلاک، پانچ زخمی

2026-09-20
ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ
اہم ترین

ایل پی جی سبسڈی:یکم اکتوبر سے رعایتی ری فل کے لیے آدھار بایومیٹرک تصدیق لازمی

2026-09-20
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
اہم ترین

قرہ کی قیادت میں جموں میں کانگریس  کا بی جے پی کے  خلاف احتجاج

2026-09-20
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

این سی کی لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس آج سری نگر میں

2026-09-20
محبوبہ کی بیٹی التجا کو دو سال معیاد والا پاسیورٹ جاری
اہم ترین

التجا مفتی کی قیادت میں  ریزرویشن پالیسی کے  خلاف پی ڈی پی کا احتجاج

2026-09-20
Next Post
’طاقت کے دو مراکز تباہی کا ایک صحیح نسخہ ہے‘

کٹھوعہ میں دو افراد کی موت کی تحقیقات کی جارہی ہے: عمر عبداللہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.