منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں و کشمیر میں ایل او سی پر دوطرفہ جنگ بندی جاری ہے: فوج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-13
in تازہ تریں
A A
پونچھ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ جنگجو ہلاک‘کارروائی جاری :فوج

LOC

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

جموں/13 فروری
فوج نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دوطرفہ جنگ بندی ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان مفاہمت کے مطابق برقرار ہے۔
اس سے ایک دن قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستانی فوج نے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں پونچھ ضلع میں ایل او سی پر بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جوابی فائرنگ میں پاک فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
جمعرات کے روز ہندوستانی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی برقرار ہے اور دونوں افواج (ہندوستان اور پاکستان) کے درمیان مفاہمت کے مطابق اس پر عمل جاری ہے۔
بیان میں کہا گیا” ایل او سی کے آر پار فائرنگ اور ایل او سی پر ہمارے ایک پی ٹی ایل پر مشتبہ آئی ای ڈی دھماکے کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی سے طے شدہ میکانزم کے ذریعے نمٹا جا رہا ہے۔ بھاری ہتھیاروں کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا ہے۔ ایل او سی پر معمولی واقعات بے مثال نہیں ہیں، مناسب سطح پر پاک فوج کو تشویش کا اظہار کیا گیا ہے“۔
فوج نے کہا کہ صورتحال مستحکم ہے اور اس پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج انتہائی چوکس ہے اور ایل او سی پر حاوی ہے۔
بتادیں کہ سال2021میں انڈیا اور پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کا اعلان کیا تھا ۔ جنگ بندی کا اعلان دونوں ممالک کی فوجوں کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) کے درمیان بات چیت کے بعد کیا گیا تھا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سال2021میں ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان بات چیت کے بعد جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا۔اس سے قبل بھی دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہوچکی ہے اور یہ طویل عرصے تک برقرار بھی رہی۔
2003کے بعد ایک طویل عرصے تک سرحدوں پر امن رہا۔جموں و کشمیر کی سرحد کے ساتھ سال2020میں سیز فائر کی پانچ ہزار 33۱بار خلاف ورزیاں ہوئیں جو کہ2019میں میں ہونے والی تین ہزار 479خلاف ورزیوں سے۵ئ۷۴فیصد زیادہ تھیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاستی درجے کی بحال:’مجھے یقین ہے کہ اب وقت آگیا ہے‘: وزیر اعلی

Next Post

عمر صاحب!مودی ہے تو ممکن ہے؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار
اہم ترین

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

2026-09-15
ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع
اہم ترین

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

2026-09-15
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

برکس اجلاس :’دہشت گردی پر اتفاقِ رائے قابلِ ذکر رہا‘

2026-09-15
’جموں کشمیر کی وحدت ناقابلِ سمجھوتہ‘
اہم ترین

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا جموں و کشمیر کے شعبہ صحت میں اصلاحات کا جائزہ

2026-09-15
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

۲۱ستمبر سے جموں و کشمیر اسمبلی کا۱۰روزہ خزاں اجلاس

2026-09-15
اہم ترین

لداخ میں۱۲۹ جونیئر اسکیل عہدوں  کے لیے بھرتی کے قواعد کا مسودہ منظور

2026-09-15
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

بجبہاڑہ :پولیس افسر کو گاڑی سے  ٹکر مارنے پر پولیس اہلکار گرفتار

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

عمر صاحب!مودی ہے تو ممکن ہے؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.