ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ایل جی سے ملاقات:عمر نے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-11
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ایل جی سے ملاقات:عمر نے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر/۱۱اکتوبر
نیشنل کانفرنس کی قانون ساز پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ‘ عمر عبداللہ نے آج شام جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا سے ملاقات کرکے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا ہے ۔
توقع کی جا رہی ہے کہ عمرعبداللہ کی قیادت میں نئی حکومت ‘ جس میں کانگریس بھی شامل ہو گی‘ اگلے ہفتے کے وسط تک حلف لے گی ۔
سنہا سے ملاقات کے بعد عمرعبداللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت میں کہا”میں نے ایل جی سے ملاقات کی اور کانگریس، سی پی ایم، عام آدمی پارٹی اور آزاد امیدواروں سے ملنے والے حمایتی خطوط سونپے“۔
عمرنے کہا”میں نے ان سے درخواست کی کہ وہ حلف برداری کی تقریب کے لئے ایک تاریخ طے کریں تاکہ حکومت کام کرنا شروع کرسکے“۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک طویل عمل ہوگا کیونکہ یہاں مرکز کی حکمرانی ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا” ایل جی دستاویزات کو پہلے راشٹرپتی بھون اور پھر وزارت داخلہ کو بھیجیں گے۔ ہمیں بتایا گیا ہے کہ اس میں دو سے تین دن لگیں گے۔ لہٰذا اگر یہ منگل سے پہلے ہوتا ہے تو ہم بدھ کو حلف برداری کی تقریب منعقد کریں گے“۔
عمر نے کہا” میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ اس حکومت میں جموں کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا“۔
اس سے پہلے جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے جمعہ کو کہا کہ پارٹی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں حکومت بنانے کے لئے آج شام تک نیشنل کانفرنس کو حمایت کا خط دےا۔
قرہ نے یہ بھی کہا کہ فی الحال ان کا کوئی مطالبہ نہیں ہے اور حکومت بننے کے بعد وہ اپنے مطالبات پیش کریں گے۔انہوں نے کہا”ہم نے اپنی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد آج شام نیشنل کانفرنس کو حمایت کا خط دیا“۔
قبل ازیں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ کانگریس سے حمایت کے خط کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد وہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مل کر حکومت کی تشکیل کا دعویٰ پیش کریں گے۔
نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات لڑنے کے لئے قبل از انتخاب اتحاد کیا تھا۔ نیشنل کانفرنس نے 42، کانگریس نے 6، جبکہ آزاد امیدواروں کے طور پر انتخابات جیتنے والے چار ارکان نے نیشنل کانفرنس کی حمایت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت کا دعویٰ پیش کرنے کیلئے عمر ایل جی سے آج ہی ملیں گے

Next Post

عمر جلد فرسٹریٹ ہو جائیں گے !

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

عمر جلد فرسٹریٹ ہو جائیں گے !

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.